مظفرآباد( )سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا،پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہے،نگران حکومت غریب عوام کی حالت زار پر رحم کھائے،پیٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں،گھریلو سلینڈر میں اضافہ سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،مہنگائی کی چکی میں غریب عوام بری طرح پس چکی ہے،طوفان مہنگائی کے باعث غریب عوام خودکشیوں پر مجبو رہیں،حکمران اپنی مراعات و پنشنز میں اضافہ کر رہے ہیں،نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں،اپنی مراعات اور عیاشیوں کے لئے ٹیکسز لگا کر پیسے غریب عوام سے وصول کیے جا رہے ہیں،نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ نگران حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،غریب عوام مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہیں،حکومت کو ٹس سے مس نہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے جہاں عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں اور اشرافیہ اسٹیٹس انجوائے کر رہے ہیں،حکومت اگر عوام کی حالت زار پر رحم نہیں کھا سکتی تو انہیں اپنا منصب چھوڑ دینا چاہئیے۔