بجلی بلوں اضافہ واپس ‘آزاد کشمیر کو بجلی فری زون بنائینگے‘چوہدری ارشد

مظفرآباد(نامہ نگار)سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے بلات کی شرح (consumer tariff) میں کئے گئے وہ تمام اضافے حکومت نے واپس لے لئے ہیں، جو ماہ جولائی میں نافذ کئے گئے تھے۔ اس ضمن میں اضافے کی بنیاد بننے والا حکمنامہ بھی معطل کیا جاچکا ہے نیز اس سلسلے میں شاندار اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔محکمہ برقیات کی ویب سائٹ اور متعلقہُ بینک ایپلیکیشن پر جملہ صارفین کے بلات پرانی شرح کے مطابق درست کردئیے گئے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کرکے اضافی رقم کے بغیر جمع کروایا جا سکتا ہے،حکومت عوام کو ہر ممکن طریقے سے ریلیف دینے کی جدوجہد میں مصروف ہے جلد آزاد کشمیر بھرکو بجلی فری زون بناٸیں گے،ہدری ارشد حسین نےکہا کہ صارفین نئی شرح کے مطابق جاری کئے گئے بلات کو درست کروانے کے لئے محکمہ برقیات کے کسی بھی نزدیکی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔جنہیں ترجیحی بنیادوں پر جولائی ۲۰۲۳ سے قبل والی شرح کے مطابق درست کر دیا جائیگا۔جو صارفین ِ اپنے بجلی کے بل بغیر درستگی کروائے بغیر جمع کروا چکے ہیں، ان کی جانب سے جمع کروائی گئی اضافی رقم کو ان کے ماہ اگست کے بلوں سے منہا کردیا جائیگا، جو ماہِ ستمبر میں جاری ہونگے۔ واضح رہے کہ آزاد حکومت نے رواں مالی سال کے دوران، یعنی ۳۰ جون ۲۰۲۳ کے بعد بجلی کے بلوں کی شرح (consumer tariff) میں کئے گئے تمام اضافے کو معطل کردیا ہے اور آئندہ تمام بِل پرانی شرح کے مطابق ہی جاری ہونگے۔چوہدری ارشد نے کہا کہ صارفین بجلی محکمہ برقیات سے تعاون فرمائیں اور ان چاروں نکات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے بجلی کے بل جمع کرائیں ہم قانون ساز اسمبلی میں عوام کی زبان اور ان کے حقوق کے ضامن بن کر بیٹھے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment