مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر گلزار فاطمہ کی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ سے سنٹرل پولیس آفس میں میٹنگ۔ میٹنگ کا مقصد پولیس اور ہلال احمر پاکستان کے درمیان روابط کو فروغ دینا اور ریسپانس میکنزم کو مضبوط بنانے اور کمرشل فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے پروگرام کوآرڈینیٹر یاسر جوش، ترجمان ہلال احمر آزادکشمیر عدنان قریشی، خاندانی روابط کی بحالی کی پروگرام منیجر سدرہ اکرم قریشی نے میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری ہلال احمر آزادکشمیر گلزار فاطمہ نے میٹنگ کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے جاری پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان کا کہنا تھا کہ 2010سے آج تک پورے آزاکشمیرمیں پبلک اور پرائیویٹ محکموں میں بنیادی اور ایڈوانس تربیتوں کا اہتمام کیا ہے۔ سیکرٹری گلزار فاطمہ نے پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد میں پولیس نفری کے500سے زائد نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو مفت ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی گئی کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس کا آگاہ کیا۔ گلزار فاطمہ کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں ہلال احمر پاکستان نے2لاکھ سے زائد افراد کو ابتدائی اور ایڈوانس فرسٹ ایڈ کی تربیتیں فراہم کی ہیں۔ محکمہ پولیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری ہلال احمر کا کہنا تھا کہ اب تک تین ہزار سے زائد نئے بھرتی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو تربیتیں فراہم کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثات کے دوران پولیس ہمیشہ فرسٹ ریسپانڈرز کے طور پر کام کرتے ہیں اور قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ سیکرٹری ہلال احمر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس کو ٹوریسٹ پولیس کو ٹریننگ اور ان کو فراہم کردہ ابتدائی طبی امداد کے سامان کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ہلال احمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قدرتی و دیگر آفات کے دوران ہلال احمر آزادکشمیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ کراس ریڈکریسنٹ تحریک دنیا کے192میں ممالک میں دکھی انسانیت کی خدمت اور ان کو درپیش مسائل کے حل حوالے سے بہترین کام کر رہی ہے۔پبلک ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کے لئے ابتدائی طبی امداد کے کورس کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہلال احمر پاکستان کے ساتھ مل کر جلد حکمت عملی طے کی جائے گی اور تمام پبلک ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کے لئے ابتدائی طبی امداد کے کورس کو ڈرائیونگ لائسنسنگ کا حصہ بنایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر گاڑی میں فرسٹ ایڈ کا سامان ہونا بھی ضروری ہے تاکہ کسی حادثہ کی صورت میں زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے جانوں کے ضیاع کو کم کیا جاسکے۔ ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا ہلال احمر آزادکشمیر کی جانب سے پولیس اہلکاران کو ابتدائی طبی امداد کے کورس کے حوالے سے کہنا تھا کہ محکمہ پولیس ان ٹریننگ کے اہتمام پر ہلال احمر کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاران اور آفیسران کو ابتدائی طبی امداد کے علاوہ،حادثات سے نمٹنے اور قدرتی آفات کے حوالے سے آگاہی مہموں کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ اہلکاران کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاسکے اور بروقت ریسپانس کو یقینی بنا کر جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔ سیکرٹری پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے انسپکٹر جنرل آف پولیس آزادکشمیر کو ہلال احمر آزادکشمیرسٹیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے قبول کر لیا۔