تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ‘عمران خان کی قیاد ت پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف آزادجموں کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور گورننگ باڈی کا اہم اجلاس۔ اجلاس میں چئیرمین عمران خان صاحب سے یکجہتی، وفاداری اور انکی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔امتحان کی اس گھڑی میں پی ٹی آئی آزاد کشمیر پوری طاقت کیساتھ عمران خان صاحب کے کھڑی ہے اجلاس میں پارٹی کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ، پارٹی کو کارکنان کی مشاورت سے یکجا رکھنے اور پارٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا

۔اجلاس میں عمران خان صاحب کے خلاف بے بنیاد مقدمات اور انتقامی کاروائیوں کی مذمت بھی کی گئی

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر و ایم ایل اے خواجہ فاروق احمد، ایم ایل اے چوہدری مقبول گجر، ایم ایل اے صاحبزادہ حامد رضا، ایم ایل اے

دیوان محی الدین(آنلائن)، ایم ایل اے چوہدری رفیق نئیر (آن لائن)، ممبر کشمیر کونسل سردار رزاق، ممبر کشمیر کونسل شجاع راٹھور، ممبر کشمیر کونسل یونس میر (آن لائن)، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی راجہ منصور خان، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی راجہ الیاس خان، مرکزی رہنما سردار زولفقار عباسی، مرکزی رہنما قاضی محمد اسرائیل، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی سلیم بٹ ، مرکزی رہنما سردار صداقت حیات، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر(آن لائن) ، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی چوہدری شہزاد احمد (آن لائن)، مرکزی رہنما و امیدوار اسمبلی چوہدری آصف حنیف کیلوی (آن لائن)، مرکزی رہنما راجہ سبیل خان، مرکزی رہنما رستم شیخ ، مرکزی رہنما سردار ساجد عباسی اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment