ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر) پاکستان اور آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے ووکنگ انگلینڈ کے میئر محمد الیاس راجہ کی قیادت میں برطانیہ سے آئے 10رکنی وفد کاصحافیوں،سول سوسائٹی اور اہم شخصیات کے اعزاز میں مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں عشائیہ ،برطانیہ سے آئے ہوئے وفد کا آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے،سیاحتی مقامات پر سہولیات کی فراہمی کے لیے شرکاءسے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ووکنگ انگلینڈ کے مئیر محمد الیاس راجہ،ووکنگ کے معروف بزنس مین صابر حسین،ساجد محمود،عبدالغفور،راجہ سخاوت خان،برکت حسین،ضمیر بٹ،الفت محمود،کامران حسین،ظفر اقبال،عمران ملک نے مظفرآباد کے مقامی ہوٹل میں صدر پریس کلب ہٹیاں بالا اعجاز احمد میر،سیکرٹری جنرل مبارک حسین اعوان،حماد خورشید خواجہ،سعید قریشی،معظم ظفر،سردار سیماب،سردار خرم،عماد خواجہ،سردار معید اور دیگر کے اعزاز میں عشائیہ دیا،جس سے خطاب کرتے ہوئے ووکنگ انگلینڈ کے میئر محمد الیاس راجہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک میں تمام تر سہولیات میسر ہونے کے باوجود ہمارے دل پاکستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر بھی برطانیہ کی طرح ترقی کرے جس دن پاکستانی اور کشمیری خوشحال ہوں گے اس دن بیرون ملک میں بسنے والے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشی ملے گی ووکنگ بارو کونسل کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکر گذار ہوں ہم یہاں صرف اور صرف پاکستان اور آزاد کشمیر میں ٹورازم پرموشن کے لیے آئے ہم سب ہر سال مختلف ممالک میں سیاحت کے لیے جاتے ہیں اور ہماری یہ خواہش ہوتی ہے کہ یورپ کی طرح کی سہولیات بھی ہمارے ملک میں ہونی چاہیے ہم سب پاکستان کے لیے نیک جذبات رکھتے ہیں اس دورے کے دوران ہم پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر گئے میں یقین سے کہتا ہوں جتنی قدرتی خوبصورتی پاکستان اور آزاد کشمیر میں ہے اتنی قدرتی خوبصورتی دنیا میں کسی جگہ نہیں ہے لیکن دنیا کے دیگر جتنے ممالک ہیں ان لوگوں کو اپنی ذات سے زیادہ اپنے ملک سے محبت ہے قدرتی حسن پاکستان اور آزاد کشمیر میں زیادہ ہے لیکن یہاں کوئی سہولیات نہیں ہیں،سیاحتی مقامات پر گندگی کے ڈھیڑ لگے ہوئے ہیں محکمہ سیاحت اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے جو انتہائی قابل افسوس ہے اور اس کا تاثر بیرون ممالک میں غلط جاتا ہے بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ان کے معیار کے مطابق سہولیات فراہم نہیں ہوتی میڈیا کا اس معاشرہ میں انتہائی اہم رول ہے ان ایشوز کو ہائی لائٹ کیا جائے تانکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر حکام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں دنیا میں اس وقت ٹورازم سب سے بڑی انڈسٹری ہے اگر اس انڈسٹری کی طرف توجہ دی جائے تو پاکستان جیسے ملک کو آئی ایم ایف کی طرف کشکول لیکر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بیرون ممالک میں مقیم کشمیری اربوں ڈالر بھیج رہے ہیں کہ ملک خوشحال ہو وہ اس لیے اربوں ڈالر بھیجتے ہیں کہ یہ ہمارا وطن ہے ہم اس سے پیار کرتے ہیں اور ہمدردی رکھتے ہیں ہماری یہ خواہش ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی وہی سہولیات میسر ہوں جو امریکہ، انگلینڈ اور یورپ میں عام شہری کو حاصل ہیں ہم نے ٹورازم کے وفاقی وزیر وصی شاہ سے بھی ملاقات کر کے انھیں ساری مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا ان کی بھی خواہش ہے کہ ٹورازم اس ملک میں پروان چڑھے،راجہ الیاس نے مزید کہا کہ بیرون ممالک نے سیاحتی مقامات پر جو خوبصورتی بنائی ہوئی ہے وہ یہاں سے زیادہ دل کو چھوتی ہے ہم نے یہاں آنے سے قبل کوشش کی کہ کچھ انگریزوں کو بھی ساتھ لیکر جائیں کچھ لوگ ہمارے ساتھ آنے کو تیار بھی ہو گئے لیکن جب انھوں نے اپنے طور پر ریسرچ کی تو انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان نہ جانے کی ہدایت ہے اس کے باوجود ہم نے انھیں قائل کیا تو وہ جب ہمارے بات سن کر آنے کوتیار ہوئے تو انھیں کسی بھی انشورنش کمپنی نے پاکستان آنے کے لیے انشورنش کرنے سے معذرت کر لی جس کے باعث انگریز ہمارے گروپ کا حصہ نہیں بن پائے قومی پریس ان مسائل کو اجاگر کرے جب تک اس ملک کا لاءاینڈ آرڈر ٹھیک نہیں ہو گا تب تک ملکی ترقی نہیں ہو سکتی ہے بیرون دنیا میں انسانی حقوق،جوڈیشل سسٹم،قانون کی پاسداری کی بڑی اہمیت ہے جن ممالک کی ریٹنگ انسانی حقوق،قانون وانصاف اور جوڈیشنل سسٹم میں کم ہو ان ممالک کو دنیا اہمیت نہیں دیتی ہے پاکستان اور آزاد کشمیر میں انسانی حقوق،قانون وانصاف اور جوڈیشنل سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے تانکہ دنیا ہم پر اعتبار کرے،عشائیہ سے ووکنگ انگلینڈ کے معروف تاجر صابر حسین نے خطاب کرتے ہو…