نوا زشریف کا 21اکتوبر کو فقید المثال استقبال ہو گا‘راجہ افتخار ایوب

باغ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء راجہ افتخار ایوب خان نے کہا ہے کہ اکیس اکتوبر کو قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے۔ پوری قوم میاں نواز شریف کا استقبال کرنے لاہور پہنچ رہی ہے۔ پورے آزاد کشمیر بھر کی طرح دھیرکوٹ حلقہ سے عوام کی بڑی تعداد لاہور پہنچ کر اپنے قاید کا استقبال کرے گی۔ وہ گزشتہ روز دھیرکوٹ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام حلقہ دھیرکوٹ کے کارکنوں عہدیداران اور ذمہ داران کے یک بھرپور مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس کی صدارت راجہ محمد اشراف خان نے کی جبکہ اجلاس سے سابق امیدوار اسمبلی راجہ فیصل آزاد خان، ایس پی ریٹائرڈ ریاض احمد عباسی، راجہ عابد علی عابد،، راجہ نواز خان، سردار زاہد عباسی، سردار بشارت عباسی، راجہ اشتیاق خان، راجہ اعجاز نذیر خان، راجہ سجاد خان، راجہ سرفراز خان، راجہ طارق اشرف خان، غضنفر عباسی، سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کیا۔ راجہ افتخار ایوب خان نے کہا کہ پاکستان مشکلات کا شکار ہے۔اور ان حالات سے صرف میاں نواز شریف ہی ملک کو نکال سکتے ہیں۔ تحریک انصاف نے پاکستان کو تںلباہ کر دیا ہے نواز شریف پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کا ایک جامع پروگرام کے کر آ رہے ہیں نواز شریف ہی ماضی کی طرح سنبھالا دے سکتے ہیں۔ اگر ان کے دس سالہ اقتدار کو نکال دیا جائے تو پھر کچھ بھی نہیں بچتا۔ نواز شریف کشمیری عوام کی امید کی کرن ہیں۔پورے پاکستان میں میان نواز شریف کی آمد پر عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہوئی ہے۔ اور عوام بہت جذبے سے اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔ دھیرکوٹ کارکنان طے شدہ طریقہ کار کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی قیادت میں جلسہ میں پہنچیں گے۔

Comments (0)
Add Comment