احتجاجی شہریوں کا جمہوری حق ‘حکومت نہتے عوام پر ظلم بند کرے ‘ ارشاد خان

یو اے ای (نمائندہ خصوصی)عوامی اتحاد سردی بھالگراں تھوراڑ کے رہنما ارشاد خان نے کہا ہے کہ ازادکشمیر میں عوام مہنگائ اور بجلی کے بلُوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہیے ہیں مگر ازادکشمیر کی نام نہاد حکومت پولیس کو استعمال کر کے عوام کے ساتھ جو ظلم کر رہی ہے وہ انتہای افسوس ناک ہے ہمارا حکمرانوں سے یہ سوال ہے کے آزادکشمیر میں جو ہائیڈرو یعنی پانی سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے کیا ازادکشمیر کے عوام کو اسکا کوی بینیفیٹ نہیں ملنا چاہیے کشمیر میں پیدا ہونے والی بجلی پاکستان کی اشرافیہ مفت استعمال کرے اور قیمت آزاد کشمیر کی عوام ادا کرے کشمیری قوم ایسا نہیں ہونے دیے گئ آزاد کشمیر کے کیر آف حکمران اپنے پاکستانی آقاؤں سے مل کر ازادکشمیر کی عوام کو سستی بجلی مہیآ کریں کشمیر ایک ڈسپیوٹیڈ خطہ ہے اس میں پیدا ہونے والی ہر چیز پر پہلے کشمیریوں کا حق ہے اس کے بعد کسی اور کا پاکستان کے حکمرانوں کااُس وقت کیا موقف تھا جب ہندوستان نے ارٹیکل 370 اور 35 A کو جب ختم کیا تو اس وقت ہاکستان وہی کام خود کیو کر رہا ہے حکمران مشکلات میں عوام کا ساتھ دیں اور عوام کی مشکلات کو حل کریں اور آزاد کشمیر کے اندر ایسی صورتحال نہ پیدا کریں جس سے ہمارے دشمن کو کوی موقہ مل سکے وہ کشمیر میں کتنے جرم کر رہا ہے مگر دنیا اُسکو مجرم نہیں کہتی اور ہم کچھ نہ کر کے بھی مجرم ہوتے ہیں حکمران بڑکیں نہ ماریں کشمیر کا مسلۂ انتہای حساس ہے عوام کے ساتھ وہ سلوک نہ کریں جس سے مزید حالات خراب ہوں آنے والے الیکشن میں اپ لُوگُوں نے ان ہی لوُگوں کے پاس جانا ہے ووٹ کے لیے یہ نہ ہو کے عوام کے جو آج جزبات ہیں ان ہی جزبات کے ساتھ اپکا استقبال کریں وہ الگ بات ہے کے ہماری عوام بہت جلد بُھول جاتی ہے ہمارے بزروگوں نے بڑی قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی جس کی وجہ سے اپ لوگ آج عیاشیاں کر رہے ہیں آج جن لوگوں کے ساتھ اپ ظلم کر رہیے ہیں یہ ان ہی کی نسلیں ہیں افسوس اس بات کا ہے ہمارے لوگ پاکستانی کرپٹ لیڈروں کلیے آپس میں لڑتے ہیں آج عمران زرداری نوازشریف کا کوی آدمی آپ کے ساتھ کھڑا ہے جن ریاستی پارٹیوں کے قائدین نے یہ خطہ آزاد کرایا تھا انکے وارث آگئے آکر عوام کا ساتھ دیں یہ وقت کے ضرورت ہے

Comments (0)
Add Comment