ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے ضلع کونسل جہلم ویلی کے زیر انتظام دس اکتوبر سے ضلع جہلم ویلی کی تینوں تحصیلوں ہٹیاں بالا،وادی لیپہ اور چکار میں چودہ روزہ سپورٹس گالہ 2023ءکے انعقاد کا اعلان کردیا۔یہ اعلان چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی طیب منظور کیانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں ممبر ضلع کونسل آصف اقبال مغل،اے ڈی سپورٹس اشفاق احمد سلہریا،چیف آفیسر ضلع کونسل شاہد شیخ،اظہر کیانی،یوتھ کونسلردانیال مظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب علی خان کرکٹ سٹیڈیم ہٹیاں بالا میں منعقد کی جائے گی سپورٹس گالہ چودہ روز تک جاری رہے گا اختتامی تقریب 24اکتوبر آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کے موقع پر ہٹیاں بالا میں ہی منعقد ہو گی یہ ایونٹ منعقد کرنے کا مقصد بہت کلیر ہے ہم یہ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد ہم پر جو زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ان میں کھیلوں کا فروغ بھی شامل ہے، لوکل کھیلوں کے علاوہ قومی سطح پر کھیلی جانے والی گیمز کو ضلع جہلم ویلی میں پرموٹ کرنے کے لیے ان ایونٹس کا انعقاد کروا رہے ہیں آج کل جو زہنی تناؤ کا ماحول چل رہاہے ہر طرف پریشانی نظر آتی ہے ہمارا مقصد ہے کہ نوجوانوں کو تفریح کا موقعہ فراہم کرتے ہوئے انھیں زہنی تناؤ سے باہر نکالنے اور انھیں مصروف رکھنے کے لیے کھیلوں کے ایوینٹس منعقد کروائیں اس سپورٹس گالہ میں کرکٹ،ٹینس بال،ہاٹ بال،والی بال،شوٹ بال،فٹ بال،میرا تھن ریس، اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے ہماری کوشش ہو گی یوتھ کو زہنی تناؤسے نکال کر بہترین ایکٹویٹی میں شامل کریں ان ایونٹس کو کامیاب کرنے کے لیے جن لوگوں کا کردار ہو گا ان میں تاجر،سول سوسائٹی اور دیگر ادارے شامل ہیں میری سب سے درخواست ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تانکہ یہ کامیاب ہو اور ہمارے جو مقاصد ہیں ان کو حاصل کرنے میں بھی ہم کامیاب ہو پائیں میری پوری کوشش ہو گی کہ ہم محکمہ کھیل،انتظامیہ پولیس، دیگر اداروں کے ساتھ مل کر اچھا ایونٹس منعقد کریں اس کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں سے بھی میری درخواست ہے کہ وہ اس طرح کے ایونٹ میں اپنے علاقے کے ٹیلنٹ کو ضرور سامنے لائیں تانکہ ہر علاقے کا چھپا ہوا ٹیلنٹ سامنے آتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ کا نام روشن کرے ہم نے گراؤنڈز کو آباد کرنا ہے ہم گراؤنڈز کو آباد کریں گے تو ہمارے بچوں کی فٹنس چاہے وہ زہنی اعتبار سے ہو یا جسمانی اعتبار سے ہو وہ بہتر سے بہتر ہو گی افتتاحی تقریب انتہائی شاندار ہو گی جہلم ویلی کی صحافی برادری اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کے لیے ہمارا پیغام عوام تک پہنچائیں تانکہ یہ پروگرام کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کا بہترین موقعہ فراہم ہو،یہ ایونٹ میرا نہیں ہے ضلع جہلم ویلی میں سپورٹس کی پرموشن کے لیے اس کا انعقاد کر رہے ہیں اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی کامیابی کے لیے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں میری کوشش ہو گی یہ صرف اس سال نہیں بلکہ ہر سال جہلم ویلی میں منعقد کیا جائے ہماری سوسائٹی کو اس کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا لیپہ،چناری،گوجربانڈی،چکار سمیت مختلف جگہوں پر گیمز منعقد ہوں گی وننگ ٹیمز کو کیش پرائز بھی دیں گے تاجر،صحافی اور سول سوسائٹی انڈر 40میرا تھن ریس میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی آصف اقبال مغل نے کہا کہ سپورٹس گالہ کا انعقاد ضلع کونسل جہلم ویلی کا قابل تعریف اقدام ہے فریسٹریشن کے اس دور میں اس طرح کی ایکٹویٹی انتہائی ضروری تھی اس طرح کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی صحت پر بہتر اثر پڑتا ہے فارغ بیٹھے نوجوان غلط سرگرمیوں میں ملوث ہو جاتے ہیں انھیں غلط سرگرمیوں سے روکنے کے لیے اس طرح کے ایونٹس بہت ضروری ہیں ، اسسٹنٹ ڈائریکٹراسپورٹس اشفاق احمد سلہریا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے شکر گذار ہیں کہ انھوں نے ہمیں بات کرنے کا موقعہ فراہم کیا چیئرمین ضلع کونسل طیب منظور کیانی نے بڑے ایونٹ کا اعلان کیا جس پر انھیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ضلع کونسل کے زیر انتظام منعقد ہونے والا سپورٹس گالہ کامیاب ہو یہ ایونٹ ایک بار نہیں ہر سال ہونا چاہیے