ٹھینک بنانے کی ضرورت ہےنوجوان سکالرز مسئلہ کشمیر کو کامیابی سے عالمی سطح پر اٹھا سکتے ہیں جس کیلئے تھنک ، علی رضا سید

میرپور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین کشمیر کونسل یورپ(EU)علی رضا سید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں موثر طور پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوان سکالرز کو تیار کر کے آگے لائے جانے کی ضرورت ہے ، عالمی طاقتوں کو یہ جان لینا چاہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل تک خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔وہ یہاں جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر

انتظام کشمیر سینٹر میرپور میں سینٹر کے عہدے داران ، نوجوانوں اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔اس سے قبل جب وہ کشمیر سینٹر میرپور پہنچے تو جموں وکشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر جنرل فدا حسین کیانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میرپور راجہ فاروق اکرم ، انچارج کشمیر سینٹر میرپور سید ضمیر حسین نقوی ، یوتھ ونگ کے رہنما ملک سہیل اعوان ، معروف دانشور و صحافی الطاف حمید رائو اور کشمیر سیل کے اہلکاران نے اُن کا خیر مقدم کیا ۔ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی نے مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں کشمیر لبریشن سیل کے اقدامات سے چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو آگاہ کیا ۔فدا کیانی نے کہا کہ جموں وکشمیر لبریشن سیل کو اُس کی حقیقی روح اور مقاصد سے ہمکنار کرنے کیلئے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی رہنمائی میں بھرپور اقدامات کئے گئے ہیںاور خاس طور پر نوجوانوں کو مسئلہ کشمیر کے حقیقی پس منظر سے آگاہی مہم شروع کی گئی جس کیلئے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر مسئلہ کشمیر کے مختلف موضوعات پر تقریری مقابلے کرانے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ، اور لٹریچر کے ذریعے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔چیئرمین کشمیر کونسل یورپین یونین علی رضا سید نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سکالرز مسئلہ کشمیر کو کامیابی سے عالمی سطح پر اٹھا سکتے ہیں جس کیلئے تھنک ٹھینک

بنانے کی بھی ضرورت ہے ۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے کشمیر کونسل ای یو کے اقدامات اور جدو جہد سے بھی آگاہ کیااور بتایا کہ کونسل گزشتہ ایک عرصے سے یورپ میں کانفرنسوں ، سیمنارز، مظاہروں ،نمائشوں ، مباحثوں ، اور دستخطی مہم کے ذریعے کام کر رہی ہے، علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طے شدہ

اصولوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقعہ فراہم کرنے سے ہی عالمی سطح پر باالعموم اور خطے میں با الخصوص پائیدارامن کا قیام ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر

ہندوستانی مظالم بند کرائیں اور اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق انہیں اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی اور انچارج کشمیر سینٹر سید ضمیر حسین نقوی نے علی رضا سید کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا۔

ali raza syed
Comments (0)
Add Comment