مسلم لیگ ن کے ہر دور میں تعمیر وترقی کا پہیہ چلا ہے‘نوازشریف کا تاریخی استقبال ہوگا ‘ثمر سراج چوہدری

کراچی (نمائندہ خسوصی)میاں محمد نوازشریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنےکی اہلیت رکھتے پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نوازشریف کے پاس ہی ۔مسلم لیگ ن کے ہر دور میں تعمیر وترقی کا پہیہ چلا ہے آزادکشمیر میں ن لیگ حکومت کی کارگردگی تاریخ ساز ہے آمدہ. انتخابات میں ن لیگ ہی اقتدار میں ہوگی ۔اس وقت مسلہ فلسطین اور کشمیر عالمی توجہ کا متقاضی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما ثمر سراج چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ثمرسراج چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس انتہائی مشکل حالات سے گزر رہاہے اس وقت ملک کو بحرانوں سے نوازشریف ہی نکال سکتے ہیں ۔نوازشریف کا وطن واپسی پر شاندار اور تاریخ سازاستقبال ہوگا کارکن اپنے قائد کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں ۔اس وقت ملک کے اندر افراتفری کی صورت حال ملک کے اندر غیر جانبدارنہ منصفانہ انتخابات ناگزیز ہیں جس کے لیے انتخابی اصلاحات کی بھی ضرورت ہے ۔ن لیگ کے ہر دور میں ملک ترقی کی راہ پر چلا لیکن سازشیوں کو یہ ترقی ہضم نہیں ہوتی اور وہ سازش کرتے ہیں۔پاکستان آزادکشمیر جی بی میں ن لیگ کی کارگردگی مثالی اگر سازش نا کی جاتی اور غیر جانبدارنہ انتخابات ہوتے تو ملک ان حالات سے نا گزر رہاہوتا ۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ آزادکشمیر جی وفاق اور چاروں صوبوں میں انتخابات اایک ساتھ ہوں تاکہ عوام جو فیصلہ کرے وہی سب کو قبول ہو ۔آزاد کشمیر میں ایک نااہل حکومت کوہٹایا لیکن نئ انیوالی حکومت کی کارگردگی بھی مایوس کن ہے آزادکشمیر کے عوام سراپا احتجاج ہے جب حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ثمر سراج چوہدری کا مزید کہنا تھا کپ صہیونی نا جائز حکومت فلسطین میں مظالم ڈھارہی اور بھارت کشمیر میں ظلم کی تاریخ رقم کررہا ہے عالمی امن کے دعویدار خاموش تماشائی فلسطین اور کشمیر کا مسائل سلگتی چنگاری جو کسی بھی وقت دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےسکتے ہیں اسرائیل کے مظالم کیخلاف فلسطنیوں کا حالیہ ردعمل فطری ہے اور ایسا ہی ردعمل کا بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں سامنا کرناپڑ سکتا ہے دنیا ان مسائل کی حساسیت کا ادراک کریں ورنہ کچھ بھی ہوسکتا ہے

Comments (0)
Add Comment