عالمی برادری فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے‘سردار ذوالفقار

کراچی (نمائندہ خصوصی )مسلم امہ حکمران اور عالمی امن کے علمبردار کہاں ہیں نام نہاد اقوام متحدہ کا فورم اور آئی سی عرب لیگ اور دیگر عالمی ادارے کہاں سوگے ہیں صہیونی دہشت گردوں نے فلسطین کو تہس نہس کردیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں لیکن دنیا خاموش اور خاموشی لمحہ فکریہ دنیا کے امن کے لیےفلسطین اور کشمیر کے مسلہ کو حل وہاں کے لوگوں کی مرضی سے حل کرنا ناگزیر ہوچکا ۔اس وقت اسرائیل اور اس کے اتحادیوں نے غزہ اور پروشلم کو اگ اور خون سے بھر دیا ہے لیکن نا جانے دنیا خاموش کیوں ہے ۔فلسطین کے مسلمانوں کی مدد نا گئ تو اسرائیلی مسلمانوں کے قبل اول کو بھی ختم کردیں گے ۔ان خیالات کا آظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ صہیونی حکومت اس وقت جس دہشت گردی کا مظاہرہ فلسطین میں کررہی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی مسلم حکمران فی الفورفیصلہ کو کن جنگ کا اعلان کریں اور ارض پاک فلسطین کو یہودیوں کے چنگل سے نکالیں حماس نے فلسطینوں پر مظالم کا۔ردعمل دیا ہے تو امت مسلم کو ان کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے اس وقت عالمی ادارے اور امت مسلمہ کے بناے ہوے فورم بھی خاموش ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے اس وقت فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے اسرائیل شہروں کے شہر تباہ کررہا ہے فلسطینوں کا خون پانیبکے طرح بہایا جارہا ہے پاکستان کی قوم۔سیاسی ومذہبی جماعتیں رضا کار حکومت پاکستان اپنے مظلوم۔بھائیوں کی۔ہر طرح کی مدد کو پہنچے اس وقت اہل۔فلسطین مشکل وقت سے گزر رہے ہیں سردار ذوالفقار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے امن لے لیے فلسطین اور کشمیر کا۔دیر پا حل ڈھونڈا جاے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نا ہو

Comments (0)
Add Comment