سابق وزیر اعظم فاروق حیدر کے آبائی حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلوں مقامی لوگوں نے چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا

ہٹیاں بالا(ڈسڑکٹ رپورٹر)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرو ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد فاروق حیدر خان کے آبائی حلقہ انتخاب اور وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کے آبائی حلقہ انتخاب کی چار یونین کونسلوں کے کاروباری مرکز چناری میں مرکزی جامع مسجد،ہسپتال متعدد تعلیمی و دیگراداروں کی طرف جانے والی لوئر محلہ لنک روڈ کی مرمتی کا کام مقامی لوگوں نے چندہ کر کے اپنی مدد آپ کے تحت شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مرکزی قدیمی جامع مسجد امام اعظم ابو حنفیہ چناری کی طرف سے جانے والی لوئر محلہ لنک روڈ تقریباً دس سال سے کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہے جس کے باعث یہاں روزانہ آنے جانے والے ہزاروں طلباء،طالبات،مریضوں سمیت عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا حکومت،ایم ایل ایز،بلدیاتی اداروں،ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے انتہائی مصروف لنک روڈ کی نئے سرے سے عدم تعمیر کے بجائے خاموش تماشائی بننے کے بعدبزرگ تاجر خواجہ نذیر احمد شال نے دوست احباب اور مقامی لوگوں سے چندہ اکھٹا کرکے اس میں پڑنے والے بڑے بڑے گڑھوں کی مرمت کروائی اس موقعہ پر خواجہ نذیر احمد شال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر حکومت عوام کی بہتری کے لیے کوئی کام نہیں کر رہی ہے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے منتخب ہونے والے ممبران ضلع اور یونین کونسل نے بھی اس طرف کوئی توجہ نہیں دی ضلع کونسل والے ٹیکس لینے کیلئے تو دوڑے دوڑے پہنچ آتے ہیں لیکن انہیں عوام کی بنیادی ضروریات سے کوئی غرض نہیں اب ٹیکس لینے آئیں ہم بھی دیکھتے ہیں یہ عوام سے ٹیکس کیسے لیتے ہیں اگر ہم اپنا روڈ انفراسٹرکچر خود بنا رہے ہیں تو ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے لوئر محلہ چناری لنک روڈ کی حالت کئی سالوں سے خراب ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ،ایم ایل ایز،چیئرمین ضلع کونسل،ممبران ضلع کونسل جہلم ویلی سمیت کسی نے بھی اس روڈ کی حالت بہتر بنانے کے لیے کوئی تعاون نہیں کیا اس لیے کسی بڑے حادثہ سے بچنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت مین بازار تا جامع مسجد تک لنک روڈ کے کچھ حصہ کی مرمت مخیر حضرات کے تعاون سے کی باقی روڈ اسی طرح کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے مزید مخیر حضرات نے تعاون جاری رکھا تو روڈ کی مزید مرمتی کا کام بھی کریں گے

Comments (0)
Add Comment