پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں ملک کے غریب طبقہ کا خیال رکھا‘شگفتہ نورین کاظمی

ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ) مرکزی راہنما پی پی آزادکشمیر خواتین ونگ محترمہ شگفتہ نورین کاظمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں عوام الناس، خواتین کے حقوق اور ملک کے غریب طبقہ کا خیال رکھا۔ آصف علی زرداری اور بے نظیر بھٹو کے بعد اب پارٹی کی قیادت نوجوان ہاتھوں میں ہے۔نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو بالکل صحیح سمت لے جارہے وہ پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں اور پاکستان کا روشن مستقبل انہی کے ہاتھ میں ہے۔ لہٰذا ہم سب کو چاہیے کہ پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کی خاطر اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ چلیں اور ان کے سیاسی ہاتھ مضبوط کریں۔ پاکستان میں 2023کے انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان ہونگے آج پیپلز پارٹی جس مقام پر کھڑی ہے، اس میں بلاول بھٹو کی سیاسی خدمات اور ولولہ انگیز قیادت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا پاکستان پیپلزپارٹی صحیح معنوں میں پاکستانیوں کی ترجمان پارٹی ہے اور عوام الناس کی اپنی جماعت ہے اور کشمیر کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کا مشن پورا کرنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے کشمیرکے جیالے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ایک کال پر انکے ہمراہ ہوں گے۔، فخر پاکستان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، انتخابی امور کی چیئر پرسن محترمہ فریال تالپور، قائد کشمیرچوہدری لطیف اکبر صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پی پی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment