لاہور( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی گلف کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا ہے کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور قوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں دنیا کی سیاسی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ مادر جمہوریت نے آئین اور جمہوریت کی خاطر قید اور تشدد بھی برداشت کیا مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم سر بلند رکھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مادرِ جمہوریت عہد ساز شخصیت تھیں، بیگم نصرت بھٹو شفقت، صبر اور حوصلے کا استعارہ تھیں۔ انہوں نے پاکستان کی جمہوریت اور عوام کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔ وہ ہمارے دلوں اور تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ نصرت بھٹو نے سیاہ دور میں جمہوریت کی شمع روشن رکھی۔ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف دلیرانہ جدوجہد پر مادرِ جمہوریت کا خطاب حاصل کیا۔