کراچی (بیورورپورٹ)مسلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہوچکا دنیا کشمیر اور فلسطین کے مسٸلوں کو حل کر کے دنیا میں امن کو یقینی بنائیں بھارت نے اج کے دن کشمیر میں۔فوج بھیج کر کشمیریوں کےحق خودارادیت اور آزادی کو پامال کیا اقوام متحدہ اپنی قردادوں کی روشنی میں مسلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کریں پیپلزپارٹی کشمیریوں اور فلسطینیوں کے موقف کے ساتھ کھڑی اور بھارتی اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے عالمی فورم پر ذوالفقار علی بھٹو کے انداز اور سوچ کے مطابق کشمیرکا مقدمہ پیش کیا۔القدس کے تحفظ کے لیے مسلم امہ اور حکمران اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزادجموں وکشمیر سندھ زون کے صدر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کامزید کہنا تھا کہ دنیا کا امن کشمیر اور فلسطین کے امن سے جڑا ہے بھارت اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداوں کو بلڈوز کر رہا اور اس کو امریکہ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے اقوام متحدہ کےفورم سے فلسطین کے امن کے راستے میں امریکہ رکاوٹ ہے اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا حصول مسلمانوں کا ایمان ہے مسلم حکمران اپنی بے حسی اور سستی سے نکلیں یہود وہنود کی سازشوں کو سمجھییں پیپلزپارٹی کا ہمیشہ موقف رہا ہے کی مظلوم کی آواز بنیں ۔27اکتوبر وہ سیاہ ترین دن تھا جب کشمیر میں بھارتی فوجیں داخل ہوٸیں۔76برس گزرنے کے باوجود بھی کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق نہیں دیا گیا۔اقوام متحدہ کشمیر میں جاری مظالم کو ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں کشمیر کے مسٸلہ کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا اور کشمیریوں کہ حق خوداردیت کے لیے آواز بلند کی۔پیپلزپاٹی نے ہر دور میں کشمیر اور فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کی اور اب بلاول بٹھو ذرداری نے ہر فورم پر بطور وزیر خارجہ بھرپور انداز میں کشمیر کا مقدمہ لڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسٸلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پاٸیدار امن ناممکن ہے۔