مظفراباد(نمائندہ خصوصی) راجہ محمد محمود خان (مرحوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھن بندوے میں ضلعی تعلیمی بورڈ مظفراباد کے زیر اہتمام پنجم اور ہشتم کی سطح پر سالانہ مقابلہ سپورٹس کا انعقاد کیا گیا سپورٹس مقابلہ جات کھن بندوے راجہ محمد محمود خان (مرحوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں منعقد ہوے تقریب کے مہمان خصوصی راجہ محمد نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب تھے مہمان خصوصی کا تقریب آمد پر بندوے سکول کے طلباء کی طرف سے زبردست استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی سپورٹس مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام سکولوں نے مہمان خصوصی اور تقریب میں آنے والے مہمانوں کو سلامی پیش کی مہمان خصوصی راجہ نصیر خان نے کامیاب ایونٹ منعقد کروانے پرکھن بندوے سکول کے پرنسپل سٹاف اور ایس ایم سی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی اور پیغام دیا کہ یہ سپورٹس پروگرام ایک دن کے لیے نہیں ہونے چاہیے بلکہ پورے سال کے لیے ہونے چاہیے ہم نے سرکاری طور پر کھیلوں کے لیے وقت مختص کیا ہوا ہے تقریب میں مہمان خصوصی راجہ محمد نصیر خان ڈائریکٹر جنرل تحقیق و ترقی نصاب کے علاوہ صدارت پرنسپل ہذا انعام الحق ہاشمی نے فرمائی راجہ طاہر ممتاز خان ڈپٹی کمشنر مظفراباد راجہ سفیر خان چیئرمین ضلعی تعلیمی بورڈ مظفراباد محترمہ صائمہ نظیر سینیئر صدر معلمہ سابق ٹی ای او زنانہ مظفراباد محترمہ انیس بانو صدر معلمہ سابق ڈی او ضلع مظفراباد قمرزمان مغل پرنسپل ہائی سیکنڈری سکول نوسدہ راجہ ظہیر خان ڈپٹی ڈائریکٹر راجہ فاروق ازاد ڈی پی او پوسٹ گریجویٹ کالج راجہ طاہر حسین خان سابق ڈائریکٹر پبلک سروس کمیشن راجہ زین محمود چیئرمین ایس ایم سی، اورنوجوان صحافی راجہ شعیب محمود نائب صدر سپورٹس جنرنلسٹ ایسوسی ایشن آزاد کشمیر اور ممبر سینٹر پریس کلب مظفرآباد۔ان کی ٹیم اور دیگر شامل ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کہ سپورٹس کا اہم مقصد فزیکل ڈوپلمنٹ سوشل ڈوپلمنٹ اور آپ کی اموشنل ڈوپلمنٹ ہوتی ہے مقابلہ جات میں کلٹر کے 15 سکولوں نے حصہ لیا جس میں ضلع مظفراباد کے 15 سکول بوائے ہائی سیکنڈری سکول لنگرپورہ، راجہ محمد محمود خان گورنمنٹ بوائل ہائی سکول کھن بندوے ، ہائی سکول سات پیالی ،کز ہائی سکول لنگرپورہ، مجہوئی، ٹوٹھہ، ٹنڈالی ،کھن بانڈی، مڈل سکول مالسی، پرائمری سکول سرائی، ٹھوٹھہ ،مجہوئی، بندوے بالا ،میراپیٹروسہ اور کھن بندوے شامل ہوئے