انوار الحق دھمکیاں دینا بند کریں ‘قیوم نیازی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ‘راجہ فرخ ممتاز

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف حلقہ کھاوڈہ کے متحرک نوجوان رہمنا راجہ فرخ ممتاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ازادکشمیر تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان پرامن اور باشعور اور جمہوریت پسند اور پاکستان سے پیار اور اسلام کا قلعہ مانتے ہیں اور الحاق پاکستان پر یقین رکھتے ہیں پاک فوج اور پاکستان کے سلامتی اور دفاعی جنتنے ادارے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں کشمیری ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ سیہ پلائی دیوار کی طرح ہیں راجہ فرخ ممتاز خان نے مزید کہا کہ آجکل سیاست میں جو ماحول بنایا جا رہا ہے وہ ملک پاکستان سے کشمیریوں کا رشتہ کمزور کرنے کے مترادف ہے ہم پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر سیاسی جماعت اسکے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے صدر جماعت سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی جوایک کشمیری اور محب وطن پاکستانی ہے جس کی ساری عمر کشمیر بنے گا پاکستان اور الحاق پاکستان پر گزری ہے سردار قیوم نیازی کے خلاف مقدمہ اور دھمکیاں دینے والے باز آجائیں وہ عمران خان کے کارکن ہیں اور رہے گے اور آزاد کشمیر اور بیرون ممالک کے کشمیری قیوم نیازی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور شرپسند عناصر باز رہے اور موجودہ وزیراعظم انوار الحق چھوٹی حرکتوں سے باز رہے کشمیر کی ایک اپنی شناخت ہے گورنمنٹ اف پاکستان کو بیس کیمپ کو نہ چھیڑے اسی میں ان کی حفیت ہے ازاد کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے جس کی اقوام متحدہ میں قراردادیں موجود ہیں لہزا ہم ایسے اقدام کی بھرپور مزمت کرتے ہیںکشمیر پر امن علاقہ ہے اس کو پاکستان کی طرح جنگ کا میدان نہ بنایا جاے اور ازاد کشمیر گورنمنٹ کو سوچنا چاہیے جس بلے کے نشان پر یہ لوگ جیت کر اسمبلی میں اے ہیں ان کو اسی نشان کے چیئرمین کے ساتھ بجاے وفاداری کے جو چند اسمبلی ممبر چیرمین عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان کو زدوکوب نہ کیا جاے ازاد کشمیر کی عوام کو سڑکوں پر انے پر مجبور نہ کیا جاے.راجہ فرخ ممتاز خان تحریک انصاف آزاد کشمیر

Comments (0)
Add Comment