مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان سے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ، قائد مسلم لیگ کا دورہ بلوچستان کامیاب رہا،بلوچستان کی درجنوں ممتاز سیاسی شخصیات نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ،نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کامیاب الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے ،عوام جوق درجوق میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جھنڈے تلے متحد ہو رہے ہیں ،عوام جان چکے ہیں میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں ،ملک سے مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ کر سکتے ہیں ،ملک میں ترقی و خوشحالی کا پہیہ چلا سکتے ہیں ۔نعمان اعوان زرگر نے مزید کہا کہ مخالفین مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہیں ،عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔میاں محمد نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بننے جا رہے ہیں ،مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے ۔