سسرالیوں کے مظالم سے تنگ شمریز صحافیوں کے پاس پہنچ گیا

مظفرآباد(کرائم رپورٹر)سسرال والے مجھے اور میری بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔آئے روز حملہ آور ہوتے ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس تحفظ فراہ کریں۔ان خیالات کا اظہار بھروڑہ تحصیل وضلع مظفرآباد کے رہائشی شمیرز خالق ولد محمد خالق نے مرکزی ایوان صحافت کے سائلین ڈیسک پر تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 2018میں انہوں نے لڑکی کی مرضی سے پسند کی شادی کی سسرال والوں نے پرچہ درج کرو ا دیا اور بعدازاں برادری جرگہ ہوا اور مجھے سے دو لاکھ ستر ہزار روپے بھی وصول کیے اور پیسے لینے کے باوجود مقدمہ رواں ہے۔اب میرے دو بچے ہیں میری اہلیہ کو ایک بار اغواء کیا گیا جسے بڑی مشکل سے بازیاب کروایا گیا اور اب مجھے اور میری بیوں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔لہذا مجھے انصاف فراہم کیا جائے آئے روز مجھے گرفتار کیا جاتا ہے پولیس کے ذریعہ مجھے بلیک میل کیا جا تا ہے۔

Comments (0)
Add Comment