کراچی (نمائندہ خصوصی)کشمیر اور فلسطین کے مسائل حل کیے بغیر دنیا کا امن مخدوش رہے گا ۔غزہ میں ہونیوالے اسرائیلی مظالم اور اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے ۔اسلامی ممالک کا فلسطین میں ابھی تک واضح پر لائحہ عمل کا ناانا انتہائی مایوس کن ہے ۔یہود وہنود امریکہ واسراِییل بھارت اور دیگر ممالک کھلے عام۔دہشت گردی میں مصروف ہیں لیکں مسلم حکمران خاموش ہیں ۔یہ وقت متحد ہوکر فلسطین اور کشمیر کےمسلوں کےحل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے مزمتی بیان نہیں مرمتی اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ازادکشمیر سردار ذوالفقار علی خان نے اپنے ایک بیان میں۔کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ اس وقت اقوام متحدہ جیسا ادارہ جو دنیا میں امن کے قیام کے لیے بنایا گیا تھا لیکن یہ ادارہ امریکہ کا الہ کار بنا ہوا ہے ابھی تک امت مسلمہ۔کے دو مسلے فلسطین اور کشمیر کا نصف صدی سے زائد عرصہ میں حل ہونا اقوام متحدہ کےفورم کی کاریگردگی ہر سوالیہ نشان ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کا فلسطین اور کشمیر پر دوٹوک موقف ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کا تھا ۔پیپلزپارٹی نے ملک کے اندر ہو یا عالمی مسائل ہیں ان کو باہمی بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلمہ امہ کے اتحاد کی جو اواز بلند کی تھی جس کی سزا موت کی صورت میں انکو ملی تھی اج بھٹو کا نواسہ بھی امت مسلمہ کے اتحاد کی آواز بلند کررہا ہے سردار ذوالفقار علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تعمیر وترقی اداروں کی مضبوطی جمہوری نظام کے تسلسل کے لیے پیپلزپارٹی کا اقتدار میں انا ناگزیر ہوچکا ہے ان کامزید کہنا تھا کہ قائد جماعت بلاول بھٹو زرداری ملک میں۔اپنی انتخابی مہم کے ساتھ فلسطین اور کشمیر کی عوام کی اواز بھی بن رہے ہیں