مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)سید منظور حسین شاہ ایڈووکیٹ، ریٹائرڈ آفیسر محکمہ جنگلات کی اہلیہ محترمہ،مرکزی ایوان صحافت کے سابق صدر سیدآفاق حسین شاہ اور ڈپٹی سیکرٹری سید اقبال احمد کی بھابھی جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گٸی تھیں کا نماز جنازہ سیکڑوں سوگوران کی موجودگی میں احاطہ دربار سہیلی سرکار پر ادا کر کے آبائی علاقہ،موٸیاں سیداں روانہ کر دیا گیا جہاں ہزاروں سوگوران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی،تجارتی،عوامی،سرکاری،ادبی حلقوں کے اکابرین سمیت قلم قبیلہ اور مرکزی ایوان صحافت،برھان وانی شھید پریس کلب کے ممبران و عہدہ دران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سوگوران خاندانوں سے اظہارہمدردی کرتےہوے مرحومین کی بلندی درجات اور مغفرت کے لیے دعا کی۔اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر،چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ،جسٹس عدالت العالیہ جسٹس سید شاہد بہار، وزراء حکومت دیوان علی خان چغتائی،چوہدری محمد رشید،سید بازل علی نقوی،چیف پراسیکیوٹر مشتاق احمد جنجوعہ،ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ،سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ارشاد قریشی،سید ظہور الحسن گیلانی، ڈائریکٹر اطلاعات راجہ شاہد حیسن،وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن سید ابرار حیدر، جہانگیر حسین اعوان،لیاقت بشیر فاروقی، امتیاز احمد میر،بشارت مغل،امتیاز اعوان،اشتیاق احمد آتش،خورشید حسین کیانی،خورشید اعوان،میجر ریٹاٸرڈ گل زمان اعوان،علی قمر،کونسلرز،چیرمین ضلع کونسلرز و دیگر بھی نماز جنازہ میں مو جود تھے۔