وزیراعظم ازاد کشمیر ضلع مظفراباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں‘جاوید کیانی

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم ازاد کشمیر ضلع مظفراباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کریں ۔مظفرآباد شہر کے جو منصوبہ جات ڈراپ کئیے گے۔ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔وزیراعظم ازاد کشمیر نے اپنی اجارہ داری ختم نہ کی تو مظفراباد کی غیور عوام اپنے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے ۔ازاد کشمیر پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما جاوید کیانی نے کہا ہے ۔وزیراعظم ازاد کشمیر نے مظفراباد کے ترقیاتی فنڈ روک کر چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے ۔ترقیاتی فنڈ کسی مخصوص جماعت کے لیے وڈرا نہیں کیے جاتے ۔بلکہ یہ عوام کے اجتماعی مسائل کا حل ہوتے ہیں ۔مظفراباد کے اہم منصوبے جن میں 20 کلو میٹر سڑکیں منیری لنک روڈ اور،شاہ سلطان پُل،دومیل سیداں سلائیڈنگ و دیگر منصوبہ جات کے لئے فنڈز مختص نہ کرنے پر اس حکومتی اقدام کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں ۔اور اگر ان منصوبوں کے فنڈ فوری طور پر بحال نہ کیے گئے تو مظفراباد کی عوام اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑنا جانتی ہے ۔اور ہم اپنے حق کو اجارہ داری کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔مظفراباد کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہم ہر اس سیاسی جماعت کا ساتھ دیں گے جو مظفراباد کے حقوق کی بات کرے گی ۔

Comments (0)
Add Comment