لیگی رہنما راجہ ساجد اسحاق کی قیادت میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘پتلا نذر آتش

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز)مسلم لیگ ن سٹی کے رہنما راجہ ساجد اسحاق کی قیادت میں وزیراعظم انوارالحق کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی انوارالحق کا پتلا نذر آ تش فاروق حیدر کے خلاف ہرزہ سرائی کی شدید الفاظ میں مزمت ساجد اسحاق خان نے کہا کہ انوارالحق کے عزائم اور پالیسی بہت خطرناک ہے ریاست میں افراتفری ہے جمہوری سیاسی اخلاقی اقدار کو پامال کر کے انتقام کو پروان چڑھایا جا رہا ہے حکومت آ ٹا مہیا کرنے میں ناکام ہے وزیراعظم نے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں نمائشی وزراء صرف تبادلوں کا جھکڑ اور آسامیوں پر ڈاکہ ڈالنے کا اختیار رکھتے ہیں وزیراعظم کسی خاص منصوبہ پر عمل پیرا ہیں تشخص بھی داؤ پر لگا دیا گیا مظفرآباد سٹی سے پوسٹیں فنڈز منتقل کیے جا رہے ہیں منصوبے ڈراپ کیے جا رہے ہیں تھوڑے دن کی بات ہے پروگرام وڑ جائے گا ساجد اسحاق نے کہا کہ میڈیا کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے بلات کی ادائیگی روک کر اخبارات کو بیعت اور قصیدہ گوئی کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے وزرا کے نااہل عزیزوں کو سفارش پر اعلیٰ عہدے دیے جا رہے ہیں یہ ریاستی تاریخ کا بد ترین دور ہے انہوں نے مسلم لیگ کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ فوری حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی جائے

Comments (0)
Add Comment