فاروق حیدر عظیم لیڈر ‘آزادکشمیر میں بھی صاف شفاف انتخابات کیلئے فی الفور اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کروائے جائیں‘ن لیگ جہلم ویلی

ہٹیاں بالا (اسرار ہمدانی سے) مسلم لیگ نون ضلع جہلم ویلی کے سابق صدر فرید خان ،چیئرمین بلدیہ سجاول خان ،ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان ،ٹھیکدار راجہ مختار خان ،کیپٹن(ر) عبدالودد اعوان ،پرویز درانی،راجہ ارشاد ،نصیر اعوان نے کہا کہ ہٹیاں بالا کی فضاء پرامن ہے اور رواداری کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں راجہ فاروق حیدر خان اس ریاست کے عظیم لیڈر ہیں ان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے ریاست کی سب سے توانا آواز ہیں ہم حکام بالا سے وفاق کے ساتھ آزادکشمیر میں بھی صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں فی الفور اسمبلی توڑ کر نئے انتخابات کروائے جائیں صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی انوار الحق سے ملاقات ایک ڈیل کا مظہر ہے چند مفادات کے حصول کے لیے صاحبزادہ اشفاق ظفر نے راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف بیان بازی کرکے اپنا قد مزید چھوٹا کیا صاحبزادہ اسحاق ظفر نے کبھی بھی راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف بیان بازی نہیں کی اور ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ رواداری کی سیاست کی صاحبزادہ اشفاق ظفر کو چاہیے تھا وزیراعظم انوار الحق سے بنی حافظ روڈ کی پختگی کی بات کرتے انہوں نے ملاقات کے بعد ہی آکر ہرزہ سرائی شروع کردی ہے اشفاق ظفر انوار الحق کے کٹھ پتلی نہ بنیں ضلع میں رواداری کی سیاست کو سبوتاژ کرنے میں پہلی اینٹ رکھ دی اشفاق ظفر انور الحق کے ایجنٹ کا رول ادا کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے صاحبزادہ اشفاق ظفر پیسے کی لالچ میں آکر نمودار ہوگئے اور اچانک ملاقات کے بعد انہیں مسائل یاد آگئے ہیں پہلے دو سال وہ کدھر تھے مسلم لیگ نون کی مرکزی قیادت اور جو وزیر مسلم لیگ نون سے تعلق رکھتے ہیں ان کو چاہیے کہ فوری اس حکومت سے الگ ہوکر عوام کے درمیان آجائیں راجہ فاروق حیدر خان نے کوئی ذات کی بات نہیں کی بلکہ عوامی حقوق کی ترجمانی کی ہے جس پر وزیراعظم انوار الحق کو تکلیف ہوگی ہے یہ احسان فراموش شخص ہے راجہ فاروق حیدر خان نے ہی اسے وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچایا ہے آج یہ شخص میرٹ کا قتل عام کرتے ہوئے عوامی مسائل کو بھول گیا ہے ہم چاہتے ہیں کہ سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا جانا چاہیے جیسا کہ ہمارا لیڈر کررہا ہے مگر اسی دوران صاحبزادہ اشفاق ظفر ایک ملاقات میں ہی ڈھیر ہوگئے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ نون کی قیادت نے وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے صاحبزادہ اشفاق ظفر سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔۔

Comments (0)
Add Comment