رہیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری قوم کے عظیم رہبر تھے چوہدری کلیم

ارجہ (نمائندہ خصوصی)رہیس الاحرار چوہدری غلام عباس کشمیری قوم کے عظیم رہبر تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی کشمیری قوم کی آزادی اور نظریہ الحاق پاکستان لے لیے وقف کر رکھی تھی چوہدری غلام عباس کی انتھک محنت اور بھر پور کاوشوں سے آل جموں کشمیر مسلم کانفرس کا قیام عمل میں آیا آل جموں کشمیر مسلم کے قیام اور اس کے نظریہ کے پرچار میں چوہدری غلام عباس کا کلیدی رول تھا وہ ایک بہترین مسلمان اور مدبر سیاسی قاہد تھے جنہوں نے برصغیر کے حالات کو بھانپتے ہوے کشمیریوں کے لیے الحاق پاکستان کی راہ ہموارکی اور انکا وہ فیصلہ درست ثابت ہوا یہی وجہ ہے کہ آج کا آر پار کا کشمیری آج الحاق پاکستان کے نظریہ پر قاہم ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء ممبر لوکل کونسلر چوڑ چھچری ارجہ چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا

Comments (0)
Add Comment