ٹھیکیداری اجارہ دارانہ استحصالی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کریں گے ‘ساجد اقبال عباسی

باغ(نمائندہ خصوصی)ٹھیکیداری اجارہ دارانہ استحصالی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کریں گے . ۔۔ساجد اقبال عباسی سردار عتیق اور اسکے ٹھیکیداری نظام نے ہمیشہ غربی باغ کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اگر نیک نیتی اور دیانتداری سے عوام کا پیسہ ستر سالوں سے عوام پر لگایا جاتا تو آج حلقے کی یہ حالت نہ ہوتی ہماری ماوں بہنوں کے سروں پر آج بھی پانی کے گھڑے ہیں ان خیالات کااظہار سردار ساجد اقبال عباسی نے مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ زاہد حسین سے ملاقات کے دوران کیا میں سیاست جیتوں یا ہاروں اس مافیہ کو لگام دے کر دم لوں گا اور عوام کی ریلیف کے لئے ذاتی وسائل سے جس حد تک کام ہو سکا کروں گا جس طرح مجھے غربی باغ کے لوگوں اوورسیز کشمیریوں نے مجھے عزت دی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی غربی باغ کے لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دونگا اب سردار عتیق اور اس کا بیٹا گھر گھر جانے پر مجبور ہیں یہی میری اور عوام کی اصل کامیابی ہے آخر میں راجہ زاہد نے یونین کونسل رنگلہ چھپڑیاں گھوڑیکیر میں فنڈز دینے پر ساجد اقبال عباسی کا شکریہ ادا کیا اور عشائئے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ساجد اقبال عباسی کے دورہ ترکی کے بعد راجہ ظفر حیات اور راجہ زاہد کی میزبانی میں ان کے اعزاز میں شکریہ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائیگا

Comments (0)
Add Comment