گورنمنٹ ڈگری کالج چناری میں سال 2024ء کے لیے لوکل ایکٹا کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان

ہٹیاں بالا (ڈسڑکٹ رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج چناری میں سال 2024ء کے لیے لوکل ایکٹا کی ایگزیکٹو باڈی کا اعلان, ایگزیکٹو باڈی کا چناؤ اتفاق رائے سے کیا گیا. آمدہ سال کے لیے پروفیسر نذیر احمد مغل صدر,پروفیسر ساجد اعوان جنرل سیکرٹری , پروفیسر اسد قیوم سیکرٹری مالیات,پروفیسرسیدشبیر نقوی سیکرٹری نشرواشاعت منتخب مقرر ہوئے, دریں اثناء گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چناری میں کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن لوکل ایکٹا کے اجلاس میں رواں سال کی کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی. جنرل سیکرٹری پروفیسر صادق شاہین نے سال 2023 کی کارگذاری رپورٹ پیش کی۔ صدر لوکل ایکٹا نے سیشن 2023 کے دورانیہ میں پیش آنے والے مسائل اور ان حل بارے کی جانے والی کوششوں سے اراکین ایکٹا کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سینئر اراکین پروفیسر انور کمال ,پروفیسر شبیر نقوی , پروفیسر فیصل بشیر, پروفیسر صادق شاہ, پروفیسر ذوالفقار تنولی ,پروفیسر مشتاق یعقوب اور دیگر معزز اراکین نے اظہار خیال کیااور ایگزیکٹو باڈی کو 2023 کے دوران میں لوکل ایکٹا کو بہتر انداز میں چلانے پر مبارکباد پیش کی.

Comments (0)
Add Comment