ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ) ۔ پی ٹی آئی رہنماو سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سید ذیشان حیدر نے کہا ہیکہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شیر افضل مروت کی گرفتاری ملک میں رائج لاقانونیت اور اہلِ اقتدار کے خوف اور بوکھلاہٹ کی مظہر ہے ان غیرآئینی و غیرقانونی حربوں کا مقصد الیکشن سے فرار اور "لندن پلان” کے تحت لائے گئے بھگوڑے کو ملکی سیاست اور اقتدار پر قابض کرنا ہے،تحریک انصاف قائدین کی غیر قانونی گرفتاریوں میں مجرمانہ سہولتکاری کرنے والی غیر آئینی نگران حکومت جرم میں برابر کی شریک ہے،عدلیہ کی مسلسل خاموشی ان جرائم اور مسلسل غیر قانونی اقدامات کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہے، ذیشان حیدر نے مطالبہ کیا کہ شیر افضل مروت کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ حقیقی آزادی کی تحریک رکے گی اور نہ ہی پارٹی قائدین و کارکنان کے حوصلے پست ہونگے، تحریک انصاف کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے