باغ(نمائندہ خصوصی)آج کشمیر کالج آف کامرس باغ میں 6 سال گزارنے کے بعد ہمارے الوداع ہونے کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا ہم 7th سمسٹر کے تمام طلباء وطالبات کا تمام استاتذہ کرام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے اتنی خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہم اس پیار کو محبت کو خلوص کو کبھی نہیں بھول سکتے ہم نے اس ادارے کے اندر 6 سال گزارے بہت اچھا تعلق رہا کالج کے سٹاف کے ساتھ دوستوں کے ساتھ ان شاءاللہ تعالیٰ یہ تعلق ٹوٹے گا نہیں بلکہ قائم رہے گا ہمارے یہ 6 سال اس کالج کے اندر بہت اچھے گزرے ہیں اگر ان 6 سالوں میں ہماری کوئی بات ناگوار گزری ہو تو ہم تمام استاتذہ کرام سے تمام طلباء وطالبات سے دلی طور پر معذرت چاہتے ہیں اس کالج میں گزرا ایک ایک لمحہ ہمیں یاد رہے گا اللّٰہ پاک اس کالج کو سٹاف کو طلباء کو دن دگنی رات چوگنی کامیابی عطا فرمائے اور سید ناظم حسین شاہ صاحب کو اللّٰہ پاک صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ناظم حسین شاہ صاحب انسانیت کی خدمت کے پیکر ہیں حقیقی معنوں میں انھوں نے باغ کی خدمت کی یقیناً یہ باغ کے قیمتی سرمایہ ہیں کشمیر کالج آف کامرس باغ میں آج بی ایس کامرس کا پانچواں بیج الوداع ہو رہا ہے ساتویں سمسٹر کے سٹوڈنٹس نے الوداع ہونے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا الوادع ہونے والے سٹوڈنٹس میں سے جنید کشمیری نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کشمیر کالج آف کامرس سے 6 سال گزارنے کے بعد الوداع ہو رہے ہیں اس کالج میں بہت اچھا ٹائم گزار ہے اس کالج میں گزارے لمحات زندگی بھر یاد رہیں گئے اس کالج کے سٹاف اور اپنے دوستوں کے ساتھ بہت اچھا تعلق رہا جسے پوری زندگی نہیں بھول سکتا انھوں نے مزید کہااس کالج میں تمام پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور دعا گو اللّٰہ پاک انکو مزید کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے اور اس بات کی دلی خوشی ہے کہ کشمیر کالج آف کامرس میں بی ایس کامرس کا پانچواں بیج الوداع ہو رہا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے ادارے کی یہ سارا کریڈٹ ادراے کے پرنسپل اور سٹاف کو جاتا ہے جنکی لگن اور محنت سے آج بی ایس کا پانچواں بیج الوداع ہوا انہوں نے مزید کہا ہے کشمیر کالج آف کامرس باغ کا فروغ تعلیم میں اہم کردار ہے سید ناظم حسین شاہ صاحب کی بہترین ایڈمنسٹر یشن کی وجہ سے اس ادارے کو ماضی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز بھی ملا ہے ضلع باغ کے اندر اگر تعلیمی اداروں کی بات کی جائے تو کشمیر کالج آف کامرس اپنا ایک منفرد مقام اور شناخت رکھتا ہے جو گزشتہ سترہ سالوں سے پروفیسر ریٹائر سید ناظم حسین شاہ کی زیر نگرانی شعبہ کامرس میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے کشمیر کالج آف کامرس کو اب ایک جدید اور خوبصورت ترین عمارت میسر ہو گئی ہے جو سید ناظم حسین شاہ صاحب کی انتھک محنت کی وجہ سے تعمیراتی مراحل مکمل کر چکی ہے تمام تعلیمی سرگرمیاں اس نئی عمارت میں جاری ہیں سید ناظم حسین شاہ صاحب اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے