مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ممبر منشور کمیٹی راجہ فرخ ممتاز نے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر حافظ حامد رضا کی غیر قانونی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اور سپیکر اسمبلی کو ریاستی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے فوری طور پر اپنے ممبر اسمبلی حافظ حامد رضا کی رہائی کا بندوبست کر کے وفاقی نگرانی حکومت سے ایسی کارروائی کو بند کروانا چاہتے تاکہ ریاستی تشخص بحال رہے اگر وزیراعظم ایسا نہیں کرتے تو پھر یہ سمجھا جائے گا کہ یہ چودھری انوارالحق کی مکمل پشت پناہی سے کیا جارہا ہے۔آئے روز اس طرح کی کاروائیوں سے پاکستان کے ساتھ رشتہ کمزور کرنے کے مترادف ہو گا اور دشمن کو اس پر پروپگنڈہ کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔راجہ فرخ ممتاز نے کہا کہ آزاد کشمیر کا کوئی بھی ممبراسمبلی چاہیے کسی بھی جماعت سے ہو آزاد کشمیر کا تشخص اپنا ہے اس طرح ممبران اسمبلی کے بلاجواز گرفتاریوں سے ریاست نظام کو بھی خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔رات کی تاریخی میں حافظ حامد رضا کے گھر پولیس نے گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جس کی کشمیری بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایسی جعلی کارروائی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔