کیڈٹ کالج مظفرآباد کے کیڈٹ کی نمل یونی ورسٹی میں منعقد تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) مورخہ ۲۱ دسمبر ۲۰۲۱ کو نمل یونی ورسٹی ( میرپور کیمپس) میں کُل کشمیر بین الجامعات و کالجز تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان تھے ۔ مقابلے میں ریاست بھر سے مختلف اداروں نے حصہ لیا ۔ کیڈٹ کالج مظفرآباد کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اردو میں کیڈٹ مہر علی نے کالج کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ انگریزی میں کیڈٹ سکندر علی بابر چوتھے نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر کیڈٹ کالج کی ٹیم نمایاں رہی۔پرنسپل ادارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی اللہ کے کرم اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے ۔ الحمدُ لکہ کیڈٹ کالج مظفرآباد کیڈٹس کی نصابی ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بہترین اقدامات کر رہا ہے۔ جامعہ نمل کے ریکٹر نے کیڈٹس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا اور کہا کے اس طرح کے اداروں میں طلبا کی فکری صلاحتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ کیڈٹ کالج مظفرآباد کے ساتھ ریاست کا مستقبل جُڑا ہوا ہے۔ مہمانِ خصوصی نے بھی کیڈٹس کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور کیڈٹ کالج مظفرآباد کی طلبا کی تربیت کے حوالے سے مثبت رویے کا اظہار کیا ۔

Comments (0)
Add Comment