وومن یونیورسٹی باغ کے پہلے پراجیکٹ پر کام جاری

باغ(نمائندہ خصوصی)وویمن یونیورسٹی باغ کے پہلے پراجیکٹ پر کام جاری ہے جبکہ دوسرےمیگا پراجیکٹ ((Strengthening of Women University , Bagh کے Package-I کا 704.513 ملین کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا گیا ۔اس پراجیکٹ میں اکیڈمک بلاک، سٹوڈنٹ ہاسٹل اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر ہو گی۔ اس پراجیکٹ میں طالبات کے لیے جدید ترین لبارٹریز بھی بنائی جائیں گی ۔ 1090.914 ملین مالیت کایہ PSDP پراجیکٹ بذریعہ ہائر ایجوکیشن کمیشن جولائی 2021ء میں منظور ہوا۔ جس میں سول ورکس786.594 ملین کا ہے۔ سول ورک کے لیے میسرز ACE لمیٹیڈ کو مئی 2022 کو بطور انجنیرنگ کسنسلٹنٹ ہائر کیا گیا۔ کنسلٹنٹ نے پراجیکٹ میں شامل تمام عمارات کی ڈیزائنگ اور انجنیرئنگ اسٹمیٹس جون 2023ءمیں مکمل کیے۔پراجیکٹ کا ٹینڈر بذریعہ مختلف اخبارات مورخہ15 جولائی 2023ء کو مشتہر ہوا اور تمام PPRA رولز کو پورا کرتے ہوئے اللہ کے فضل و کرم سے مورخہ 18 جنوری 2024ء کو مسرز ZK&Associates کو ایوارڈ ہوا۔ کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کی طرف سے جناب خزانہ دار و ڈائریکٹر پلاننگ صاحبزادہ محمد زاہد اور ZK& Assocaites کی طرف سے چیف ایگزیکٹیو زعیم خان نے کنٹریکٹ پہ دستخط کیے۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ یونیورسٹی کے پہلے پراجیکٹ پر کام جاری ہے جس کی تعمیر کی رفتار اور میعار تسلی بخش ھے. اب دوسرے پراجیکٹ کے انتہائی صاف اور شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ پراسیس کے بعد ٹینڈر الاٹ کیا گیا. انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کے ریاست کی واحد خواتین کی درسگاہ کو ایک مثالی ادارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی.ZK & Associate کے جملہ سٹاف کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سےرجسٹرار ڈاکٹر محمد مشتاق، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر طاہرہ بتول، پراجیکٹ ڈائریکٹر یاسر میر، ڈائریکٹر ورکس سید طیب صادق، ایکسین دانش قادری ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بشارت حسین ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز ڈاکٹر شازیہ خاتون، ڈاکٹر سعدیہ ممتاز، ڈاکٹر آسیہ، ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر محمد شعیب ،لیگل آفیسر عامر لطیف،اسٹیٹ آفیسرطاہر عباسی اور پی آر او محمد عمران خان نے شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment