ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) معروف بزنس مین محمد عمران چوہدری کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مزدور ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے. مزدوروں کا عالمی دن منانا محنت کش طبقے کا قومی ترقی و خوشحالی میں انکی خدمت کا اعتراف ہے.اللہ تعالیٰ نے مزدور کو اپنا دوست قرار دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اس کی مزدوری ادا کی جائے۔ یہ اسلام میں مزدوروں کی حیثیت اور ان کے معاشی حقوق کی واضح تعریف ہے۔۔ انھوں نے کہامزدور اور محنت کش جن میں پڑھے لکھے، ناخواندہ، ہنر مند اور غیر ہنر مند شامل ہیں کسی بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔