لینڈ سلائیڈ متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے‘راجہ عثمان حیدر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) فررنذ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ومسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما راجہ عثمان حیدر خان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم ویلی تحصیل لیپا تحصیل چکار میں حالیہ طوفانی بارشوں سیلینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ اور متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں مشکل اور مصیبت کی اس گھڑی اپنے متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور انھیں معاوضہ جات کی فوری ادائیگی کے لئیے آزاد کشمیر حکومت ضلعی انتظامیہ جہلم ویلی فوری اقدامات کرے لینڈ سلائیڈ متاثرین کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے،انھوں نے کہا حکومت فلاحی ادارے اور مخیر حضراتِ مصیبت کی اس گھڑی میں ضلع جہلم ویلی بھر میں لینڈ سلائیڈ متاثرین کی مدد اور انکی آباد کاری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments (0)
Add Comment