آئی جی آزاد کشمیر سانحہ کے ایف سی کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں‘طاہر کھوکھر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی )ایم کیو ایم آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق زیر سیاحت و ٹرانسپورٹ، چیئر مین مرکزی ایکشن کمیٹی برائے تحفظ مرکزی جامع مسجد محمد طاہر کھوکھر کی آئی جی آزاد کشمیر سے ملاقات، محمد طاہر کھوکھر نے آئی جی آزاد کمیچر کو میر پور میں ہونے والے سانحے کی اصل حقیقت اور سانحہ کے حقائق آئی جی آزاد کشمیر کو بتاتے ہویے طاہر کھوکھر نے آئی جی آزاد کشمیر کو بتایا کہ میرپور میں سانحہ کے ایف سی کے اصل حقائق کچھ اور ہیں اور ان کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ آئی جی آزاد کشمیر سانحہ کے ایف سی کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائیں۔ کمیشن بنائیں جس کے اصل مجرمان کو سزا دی جائے۔مگر بےء گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔ طاہر کھوکھر نے آئی جی آزاد کشمیر کو تبایا کہ اس وقت 40سے زائد افراد کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے۔ جبکہ ان کی فیملی پریشان ہیں۔ ان کو بے گناہ قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا اعجاز قادری بے گناہ ہیں ان کو جان بوجھ کر سانحہ کے ایف سی کے مقدمے میں ملوث کیا گیا اوران کے اوپر جھوٹے الزامات لگا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جنکا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ طاہر کھوکھر نے کہا آئی جی آزاد کشمیر غیر جانبدارانہ انکوائری کریں کمیشن بنا ئیں حقیقت سامنے لائیں ہم انصاف چاہتے ہیں۔ جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ اور جو قصور وار ہیں ان کو قانون سزا دے۔ طاہر کھوکھر آئی جی آزاد کشمیر نے یقین دہانی کروائی کہ کسی کے ساتھ ظلم و انصافی نہیں ہو گی۔ ہم انکوائری کروائیں گے ہم معاملے کو دکھیں گے اور معاملے کی مکمل چھان بین کروائیں گے اور بے گناہ لوگوں کے ساتھ انصاف ہو گا۔ طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بے گناہ لوگوں کو انصاف ملے گا اور ان کو رہائی ملے گی اور اصل کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ملاقات کے بعدطاہر کھوکھر نے میڈیا سے کہا ہم کہ امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔مولونا اعجاز قادری سمیت بے گناہ لوگوں کی رہائی چاہتے ہیں اور ان پر لگے الزامات کی نہ صرد مذمت کرتے ہیں بلکہ ان الزامات کی تحقیقات کی جائیں اور ایسے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے سانحہ کے ایف سی سے میر پور میں بدمصبی پھیلائی بے گناہ لوگوں شرفاء علما ء کی پگڑیاں اچھالی گئیں۔ ہم انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ بے گناہ لوگوں کو انصاف دیا جائے اور مولانا اعجاز قادری سمیت تمام بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے اور شرپسند، عناصر جنہوں نے بد مصبی پھیلائی میرپور میں ان کو کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور اس میں ملوث تمام افراد کو عوام کے سامنے لایا جائے۔

Comments (0)
Add Comment