پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری احتجاج کو روکنے کیلئے نہیں غیر ملکی انجینئرزکی سیکورٹی کیلئے تعینات کی گئی ‘انوار لحق

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہےکہ پنجاب اور فرنٹیئر کانسٹیبلری عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو روکنے کیلئے نہیں بلکہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی انجنیئرز کی سیکورٹی کیلئے تعینات کی گئی ہے۔ روشن پاکستان بھارت کی موت ہے. آزاد کشمیر میں پرامن احتجاج ہرشہری کا جمہوری اور بنیادی حق ہے لیکن اس آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی. دارالحکومت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کاکہناتھا کہ بھارت نہیں چاہتاکہ آزاد کشمیر کے واٹر گولڈ سے پیداہونے والی بجلی کا فائدہ آزاد کشمیر اور پاکستان کو پہنچے. عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج میں کوئی غیر ایجنٹ داخل ہوکر نقصان پہنچائے تو اس کاذمہ دار کون ہے. عام شہریوں سمیت احتجاج کرنے والوں کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے. آزاد کشمیر پولیس احتجاج کے دوران امن وامان قائم رکھنے کیلئے کافی ہے. وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنا چاہتی ہے ایکشن کمیٹی کے راہنما شوکت نواز میراپنے ایک بیان میں تسلیم کرچکے ہیں کہ حکومت کمیٹی کے مابین ننانوے فیصد معاملات طے ہوچکے ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ہم مسائل کا مستقل حل نکالنا چاہتےہیں ۔ ہم اپنا ہائیڈل پوٹینشل استعمال کرکے 300 سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرکے عوام کو سہولت دے سکتےہیں. انہوں نے کہا کہ بددیانتی اور نحوست کا خاتمہ کریں گے تو ترقی کی راہیں کھلیں گی ۔ ہمیں حقیقی ترقی کے لیے رول آف لاء اور انصاف کو فروغ دینا ہوگا. انہوں نے کہا کہ عوام کی جان مال ریاست کے ہر شہری کی جان و مان ، عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بناوں گا. مذاکرات پر یقین ہے. وزیراعظم نے کہا کہ نیت کا فطور ہے ورنہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کی کاپی ہے جس میں عوامی ایکشن کمیٹی نے ماناتھا کہہ99٪ معاملات حل ہوچکے ہیں ۔ پولیس گشت امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ہے ۔ اس پر بلاوجہ کی ہرزاہ سراہائی بند ہونی چاہیے. وزیراعظم نے کہا کہ صحافت کے نام پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے ۔ غیر ذمہ دار رپورٹنگ کا خاتمہ ہوناچاہیے. انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے بارے میں سٹوری چھاپنے سے پہلے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی سے موقف لے لینا. انہوں نے کہا کہ ادھورا سچ مکمل جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتاہے۔

Comments (0)
Add Comment