ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ) 9 مئی 2023 پاکستانی تاریخ کا سب سے بدترین دن ہے اس واقعہ میں ملوث تمام کرداورں کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے جتھوں کی صُورت میں ریاست پر چڑھائی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر شکیل احمد کیانی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مُودی کے وزیر اعظم بننے کی دعائیں کرنے والوں نے مودی کو خوش کرنے کے لیئے ریاست پر حملہ کر کے اور قومی املاک کو نقصان پہنچا کر اپنا نام وطن کے غداروں میں لکھوا لیا ہے اب وہ تمام کردار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں مسلح افواج پاکستان دُنیا کی بہترین فوج ہے جس کو منفی پروپیگنڈہ کے زریعے بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی آج بھی ایک مخصوص جتھہ ہندوستان کی ایما پر سوشل میڈیا میڈیا پر پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے ریاست ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن لے اور ان کا قلع قمع کرئے میں ایسی تمام سازشوں جس سے مُلک اور افواج پاکستان کی عزت پر حرف آئے اس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں ۔