میرپور(نمائندہ خسوصی)آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سابق سیکرٹری حکومت ، سٹیٹ آفیسر وقت محمود خان اور سابق ٹاؤن پلانر سرفراز عالم ادارہ ترقیات میرپور کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کر لیا ۔ ملزم محمود خان نے اپنی تعیناتی بطور سٹیٹ آفیسر ادارہ ترقیات میرپور ، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک پلاٹ کی location کو تبدیل کرتے ہوئے دوسری جگہ منتقل کیا۔ ملزم مزکور نے پلاٹ جو کہ گرڈ سٹیشن کے قریب واقع تھا اسے مین سڑک پر ظاھر کرتے ھوئے مشتری کو ناجائز فائدہ پہنچایا ۔ ملزم محمود خان نے اس مقصد کے لیے ٹاؤن پلانر وقت سرفراز عالم کو پلاٹ کی location کی منتقلی کی نسبت فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا جس کی تعمیل میں ٹاؤن پلانر وقت نے غلط رپورٹ کرتے ھوئے متذکرہ پلاٹ کو مین روڈ پر ظاھر کیا ۔ اس طرح ملزمان ساز باز ، ملی بھگت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب پائے گئے ۔ احتساب بیورو نے عدالت العالیہ کے حکم پر تفتیش کا آغاز کرتے ھوئے بلاتاخیر یہ کاروائی عمل میں لائی ۔ ملزمان کا احتساب عدالت میرپور سے ریمانڈ حاصل کرتے ھوئے سیف ھاؤس منتقل کر دیا گیا ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ھے ۔