مظفرآباد، باغ ،راولاکوٹ،بلوچ ،پلندری،ٖٖڈڈیال،کوٹلی،چناری،دھیرکوٹ،جنڈالہ،پانیولہ،رنگلہ ‘ڈڈیال،ہجیرہ،تتہ پانی،چڑھوئی(نمائندگان ) آزاد کشمیر بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گیارہ مئی کو ہونے والی لانگ مارچ اور ہڑتال ایک روز پہلے ہی شروع ہوگئی ،تمام اضلاع میں سڑکیں سنسان بازار کاروباری ادارے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں سمیت بنک اور عدالتیں بھی بند کرونا لاک ڈاؤن کی یاد تازہ ہوگئی۔عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب ایک سال قبل مہنگی بجلی آٹے اور قدرتی وسائیل پر مقامی لوگوں کا حق تسلیم کرنے کی تحریک میں اس وقت شدت آئی جب آزاد کشمیر بھر کی تاجر تنظیموں نے تحریک میں شامل ہو کر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا بائیکاٹ کردیا گزشتہ گیارہ ماہ سے بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بائیکاٹ کی باوجود مطالبات تسلیم ہونیکے بعدگیارہ مئی کو مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دی گئی تھی گزشتہ روز ڈڈیال میں پرتشدد واقعات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک روز پہلے ہی ہڑتال اور پہیہ جام کرنے اعلان کردیا تھا دارلحکومت سمیت تینوں ڈویژن میرپور پونچھ اور مظفرآباد میں ہڑتال جاری ہے مظاہرین کا مطالبہ ہیکہ آزاد کشمیر سے بننے والی کم و بیش چونتیس سو میگا واٹ بجلی میں سے آزاد کشمیر کی ضرورت تین سو میگا واٹ بجلی اصل پیداواری لاگت دو روپے ان نچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے آزاد کشمیر کے عوام کو دی جائے مظفرآباد شہر کے مختلف مقامات اڈاہ ڈھکی عزیز چوک، چہلہ بانڈی اور پلیٹ کے مقامات پر مظاہرین اور پولیس کی مابین آمنا سامنا جاری ہے کئی مقامات پر پتھراؤ شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری،ٹانگہ اسٹینڈ پولیس کی طرف سے پھینکے گے شیل لوگوں گھروں میں جا گرے جس سے بچے،بوڑھے بے ہوش مظاہرین اور پولیس کی طرف سے آنکھ مچولی جاری ۔ڈڈیال میں بھی صبح سے مظاہرین شہید چوک میں جمع ہو گئے اور پرامن طور پر اپنے مطالبات کے حق میں جلوس نکالا ۔۔ نماز جمعہ کے بعد پھر سے مظاہرین شہر کے مختلف علاقوں سے چوک میں پہنچ گئے ۔ آج ڈڈیال پولیس اور انتظامیہ کا کوئ اہلکار جلوس کی طرف نہیں آیا اور نہ ہی کسی جگہ سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی نماز جمعہ کے بعد مختلف مساجد سے مظاہرین اس وقت پھر سے شہید چوک ڈڈیال میں پہنچ گئے جہاں گزشتہ روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید چھڑپیں اور تصادم ہوا تھا ۔تاہم اس وقت ڈڈیال میں موجود امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ٹانگہ سٹینڈ بابو محلہ شاہ سلطان محلہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان حالات کشیدہ رہے۔ مظاہرین کا پولیس پرپتھرائو ،انتظامیہ پولیس کامظاہرین پر آنسو گیس کا آزادانہ استعمال ،آنسو گیس کے شیل لوگوں کے گھروں میں جاگرے متعد د بچے، عورتیں ،بزرگ بے ہوش ہوگئے بعخ کو سی ایم ایچ مظفرآباد طبی امداد کے لئے لے جایاگیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شام گئے تک آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہا پولیس کی طرف سے کئی ایک مظاہرین کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاگیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر کی طرح جہلم ویلی چناری میں عوام کا شدید احتجاج پولیس کی بھاری نفری اور دفعہ 144 کے باوجود چناری میں مرزا آصف علی مغل اور طاہر فاروق کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی اور شوکت نواز میر کے حق میں جبکہ کے حکومت وزیر اعظم وزراء اور جملہ ممبران اسمبلی اشرافیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی