راجہ سلمان نسیم راجہ عبید نصیر راجہ شہباز صابر راجہ وقاص راجہ ارباب صابر و دیگر کاعوامی حقوق کی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان

دبئی (نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات میں مقیم سیاسی و سماجی رہنما راجہ سلمان نسیم راجہ عبید نصیر راجہ شہباز صابر راجہ وقاص راجہ ارباب صابر و دیگر نے آزاد کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مظاہرین کے مطالبات منظور کرے اس وقت جو صورتحال آزاد کشمیر میں بنی ہے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے عوامی ایکشن کمیٹی ایک عام آدمی کی آواز ہے اور ان کے مطالبات جائز اور عوام کے بنیادی حقوق ہیں حکومت وقت فوری پر سنجیدہ مذاکرات کا آغاز کرے اور عوامی مطالبات کی منظوری نوٹیفیکیشن جاری کرے انہوں نے کہا کہ خطہ کشمیر اس پر تشدد واقعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمارے لوگ پر امن اور اپنی دھرتی سے پیار کرنے والے لوگ ہیں اس وقت پورا کشمیر سڑکوں پر ہے حکومت عوامی مطالبات منظور نہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے انہوں گزشتہ دو دن میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ پر امن لوگ ہیں اور قانونی اور جمہوری طریقے سے اپنا حق مانگنے نکلے ہیں ان کا ان پر تشدد واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے کچھ سازشی عناصر اس خطے کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں کشمیر کے غیور عوام اس سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے انہوں عوامی ایکشن کمیٹی سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز میں موجود ایک ایک فرد آپکی پشت پر کھڑا ہے انہوں حکومت سے فوری مطالبات کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا

Comments (0)
Add Comment