احتساب عدالت نے غلط الاٹمنٹ کیس میں گرفتار محمد حفیظ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی

میرپور(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر احتساب عدالت میرپور نےادارہ ترقیات میرپور کے سابق ملازم محمد حفیظ ولد محمد حسین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔ملزم مزکور ادارہ ترقیات میرپور میں بطور گرداور تعینات تھا۔ملزم مذکور کو احتساب بیورو کی جانب سے ادارہ ترقیات میرپور میں پلاٹ کی غلط الاٹمنٹ کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔احتساب عدالت میں احتساب بیورو کی طرف سے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش ہوئے۔ملزم مذکور نے ادارہ ترقیات میرپور میں اپنی تعیناتی کے دوران اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک پلاٹ کو غلط طور پر الاٹ کرنے کے لیے حقائق کے برعکس رپورٹ دی جس کے نتیجہ میں غلط پلاٹ الاٹ ہوا۔ملزم مذکور نے آج ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دی ۔احتساب عدالت میرپور نے دونوں فریقین کےدلائل سننے کے بعد درخواست بعد از ضمانت خارج کر دی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہےنیز اس کیس میں اگر دیگر افراد ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے جائے گی

Comments (0)
Add Comment