لینڈ مافیا ڈپٹی کمشنر میرپور کی سرپرستی لوگوں کی وراثتی جائیدادوں پر قبضہ کررہاہے‘طاہر کھوکھر

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)ایم کیو ایم آزاد کشمیر کے سابق پارلیمانی لیڈر و سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے ضلع کونسل کے چیئرمین کو موجودہ ڈپٹی کمشنر میرپور کے سابق ادوار اے سی ڈڈیال اور 2022میں ضلع ایڈمنسٹریٹر رہنے والے موجودہ ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض کے دور کی پٹرول، سمیت دیگر مراعات سمیت تما م تفصیل کی فراہمی کے لیئے درخواست دے دی، چیئرمین ضلع کونسل نے درخواست پر منظوری دیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو تمام تفصیل تحت ضابطہ تمام کاپیاں مہیا کی جائیں، چیئرمین ضلع کونسل نے اس سے قبل سکیموں کی تفصیل کا حکم جاری کیا تھا ان کی بھی تفصیل مہیا کرنے کے لیئے حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو تمام تفصیلات اور سکیموں کی تفصیل کے لیئے حکم جاری کر دیا، اس کے علاوہ جب یاسر ریاض اے سی ڈڈیال تھے اور ایڈمنسٹریٹر تھے اس دوران ان کے دور میں جاری تمام سکیموں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیئے بھی تحریک کی ہوئی ہے، یاد رہے اس قبل ضلع چیئرمین کو موجود ہ ڈپٹی کمشنر سابق اے سی اور ضلع ایڈمنسٹریٹر کے دور میں جاری کی گئی سکیموں کی تفصیلات کی فراہم کے لیئے بھی درخواست دے رکھی ہے، ایم کیو ایم کے رہنما محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ تما م سکیموں اور دیگر مراعات عوام کے سامنے آنی چائیے ہیں ترقیاتی کام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے سکیمیں کہاں گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میرپور لینڈ مافیا کا فریق بنا ہوا ہے لینڈ مافیا کی سرپرستی اور ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میرپور ایک جانبدار اور لینڈ مافیا کے سرپرست ہیں جس نے لینڈ مافیا کو سپورٹ کرنے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے لیئے اس وقت بھی 40سے زائد لوگوں کو پابند سلاسل رکھا ہوا ہے، ان پر بے بنیاد، فرضی مقدمات بنا رکھے ہیں تاکہ لینڈ مافیا کے خلاف کوئی بول نہ سکے طاہر کھوکھر نے کہا کہ انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر نے ایک عالم دین مولانا اعجاز کو بھی بے بنیاد کیس بنا کر اس کو پابند سلاسل کیا ہو ا جس نے اپنی وراثتی جائیداد پر مسجد قائم کی اور دین کی خدمت کر رہے ہیں ان کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے لیئے لینڈ مافیا ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ان کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ان سے ان کی جائیداد کو زبردستی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ان پر بے بنیاد الزمات اور جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں جن کا سرے سے مولانا اعجاز کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بیگناہ لوگوں کی رہائی اور اصل مجرمان کی گرفتاری تک اپنی آواز کو بلند کرتے رہیں گے،سانحہ کے ایف سی کی آڑ میں میرپور کے اور ریاستی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی علماء شرفاء کی پگڑیاں اچھالی گئیں لینڈ مافیا کو ڈپٹی کمشنر میرپور کی سر براہی او ر پشت پناہی ملنے کی وجہ سے لینڈ مافیا سفید ہاتھی بن کر لوگوں کی وراثتی جائیدادوں پر قابض ہو رہا ہے شریف لوگوں پر جھوٹے من گھڑت الزامات لگا کر ان کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے ان کو بے بنیاداکیسزز میں پھنسایا جا رہے۔ حکومت بھی لینڈ مافیا اور ڈپٹی کمشنر کے آگے بے بس کھڑی ہے ڈپٹی کمشنر اور لینڈ مافیا سے میرپور کے عوام اب محفوظ نہیں ہیں نہ لوگوں کی عزتیں محفوظ ہیں اور نہ جائیدادیں۔ طاہر کھوکھر نے کہاکہ لینڈ مافیا کو انتظامیہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی حاصل ہے میرپور کے شہریوں کے بے گناہ مقدمات میں پھنسانا جائیدادیں ہتھیانا،لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حق کی آواز کو بلند کریں گے حقائق عوام کے سامنے لائیں گے اصل حقائق کو دبایا جا رہے۔

Comments (0)
Add Comment