سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیاز ی کے اعزاز میں ساجد اقبال کا ظہرانہ

دبئی (نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی دبئی میں مقیم و حلقہ غربی باغ کی سیاسی و سماجی شخصیت ساجد اقبال کی خصوصی دعوت پر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ شجاعت خان سابق مشیر برائے وزیراعظم آزادکشمیر سید وارث گیلانی کے ہمراہ دفتر کا دورہ کیا اس موقع پر نوجوان بزنس لیڈر راجہ عاصم راجہ زوہیب پی ٹی آئی آزادکشمیر کے متحرک نوجوان عامر یعقوب راجہ ارشد،ثاقب عباسی ارسلان عباسی سلمان سعید عباسی شہزاد خان ( سٹیٹ ویوذ) معروف صحافی عابد چغتائی ذوہیب اکیسر اور دیگر موجود تھے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم خان نیاذی نے معروف کاروباری شخصیت ساجد اقبال کو پی ٹی آئی میں شمیولیت کی دعوت دی جس پر ساجد اقبال نے عبد القیوم نیازی راجہ شجاعت خان سید وارث گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپ تمام احباب کا دلی احترام کرتا ہوں اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی راجہ شجاعت خان اور سید وارث گیلانی میرے دفتر تشریف لائے اور میری حوصلہ افزائی کی پی ٹی آئی میں شمیولیت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ میں اپنے رفقاء سے مشاورت کرنے کے بعد فیصلہ کروں گا . اس موقع پر عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو جوائنٹ عوامی ایکشن کیمٹی کی تحریک کو آزادکشمیر میں صرف پی ٹی آئی نے سپورٹ کیا ہے میں نے بحیثیت صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر اپنے تمام ووٹرز سپورٹر کو واضع پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تحریک میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کے مطالبات عام آدمی کے مطالبات تھے اسلئیے جب میں نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے حلقے کا دورہ کیا تو عوام نے بھرپور ساتھ دیا پاکستان اور آزادکشمیر میں مستقبل پی ٹی آئی کا ہے

Comments (0)
Add Comment