پروین کوثر کی شہادت سے محکمہ صحت عامہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے‘سیدمحسن گردیزی

ارجہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع باغ سید محسن گردیزی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع حویلی ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے کہا ہے کہ پروین کوثر کی شہادت سے محکمہ صحت عامہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔رورل ہیلتھ سینٹر ارجہ میں شہید پروین کوثر سمیت تمام سٹاف نے ہر دور میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔شہید پروین کوثر گریڈ 17 میں چیف ایل ایچ وی تھیں وہ چاہتیں تو ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران مریضوں کے علاج معالجے کے بجائے الگ تھلگ ہو کر بیٹھ سکتی تھی مگر انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت سے ایک لمحہ بھی پہلو تہی نہیں کی جس وجہ سے وہ کووڈ کا شکار ہو کر جام شہادت نوش کر گئیں۔ ان کی زندگی ہمارے لیے مشل راہ ہے۔ہمیں بھی انھیں کے نقش قدم پر چل کر انسانیت کی خدمت کرنی چائیے۔آج ہر ذبان ان کی آچھائیاں ہی بیان کر رہی ہے۔انہوں نے اپنی ذندگی میں اپنے فرائض سے صیحی معنوں میں انصاف کیا تو اللّٰہ کی زات نے بھی انصاف کرتے ہوئے انہیں شہادت کے رتبے سے نوازہ ہے۔شہید پروین کوثر نا صرف ایک بہترین ایل ایچ وی نا صرف بہترین،بیٹی،بہن،بیوی اور ماں تھی بلکہ وہ ایک بہترین انسان تھیں۔حکومت پاکستان نے انکی صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے جس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کی سول سوسائٹی کے مطالبہ کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے یقیناً شہید پروین کوثر کی خدمات کے صلے میں رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ کو شہید پروین کوثر کے نام سے منصوب کرنے کا مطالبہ جائز ہے جس کی ہم دونوں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسران تائید و حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کووڈ 19 کی ہیلتھ ایمجنسی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والی چیف ہیلتھ پروفیشنل شہید پروین کوثر کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز ملنے کے بعد محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ سید محسن گردیزی نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی شہید پروین کوثر کے والد محترم ریٹائرڈ صوبیدار راجہ سجاول خان تھے۔تقریب سے صدر پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن سید وقار حسین جعفری،وائس چیئرمین ہیلتھ ایمپلائز آرگنائزیشن راجہ امتیاز،پرنسپل اسلامیہ سائنس کالج راجہ نعیم انور،سابق صدر انجمن تاجران ارجہ راجہ صغیر احمد،صدر معلمہ مڈل سکول جہالہ میڈم آصفہ نورین،سیکرٹری جنرل انجمن تاجران ارجہ سردار ناصر ارباب،تاجر رہنماء راجہ آمجد عارف،حافظ گلفراز عباسی،ڈاکٹر عابد عباسی،لوکل کونسلر راجہ عدنان،ایل ایچ وی شبانہ بیگم،سید لطیف شاہ،سید طاہر حسین گردیزی و دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کووڈ 19 کے دوران فرنٹ لائن پر صحت کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبہ پر فائز ہونے والی شہید پروین کوثر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور یہ مطالبہ کیا حکومت آزاد کشمیر سے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ کو شہید پروین کوثر کے نام سے منصوب کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہماری بہن شہید پروین کوثر کو تمغہ امتیاز سے نوازا مگر حکومت آزاد کشمیر سے شکوہ بھی ہے کہ جس نے تاحا سرد مہری دکھائی حالانکہ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزاد کشمیر کے کسی بڑے ہسپتال کو شہید پروین کوثر کے نام سے منصوب کیا جاتا۔اس موقع پر محکمہ صحت عامہ کی جانب سے شہید پروین کوثر کے والد صوبیدار(ر)راجہ سجاول خان اور شوہر سید زبیرحسین گردیزی کو شیلڈ پیش کی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment