تراڑکھل ہجیرہ میں ڈکیتی کی واردات ‘نامعلوم چور زیر تعمیر مکان سے لاکھوں کا سامان لے کر فرار

تراڑکھل (نمائندہ خصوصی)تراڑکھل ہجیرہ میں ڈکیتی کی واردات ‘نامعلوم چورزیر تعمیر مکان سے لاکھوں کا سامان لے کر فرار ‘نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ‘پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ‘تفصیلات کے مطابق تراڑکھل ہجیرہ روڈ سے 2کلو میٹر کی دور محمد ریاض نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی نامعلوم ملزمان کھڑی کی گرل توڑ کر زیر تعمیر مکان سے ٹوٹیاں پائپ ‘فوارے اور بجلی کی تاروں کے دو عدد بنڈل چوری کر کے فرار ہو گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد ریاض ولد علی اکبر نامی شہری نے بتایا کہ واردات کے روز قریبی عزیز کی شادی میں بمعہ فیملی شرکت کیلئے گئے تھے واپسی پر جب گھر پہنچنے تو زیر تعمیر مکان سے نامعلوم ملزمان گزشتہ دنوں گھر کی کھڑکی کی گرل توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود سامان جس میں ٹوٹیاں ‘پائپ ‘فوارے اور بجلی کی تاروں کے 2 عدد بنڈل چوری کر کے فرار ہو گئے چوری ہونے والے سامان کی مالیت ایک لاکھ سے زائد ہے پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی

Comments (0)
Add Comment