ہٹیاں بالا (نمائندہ خصوصی )جہلم ویلی پولیس کی کاروائی ،گزشتہ دنوں ہٹیاں بالا سے مختلف اوقات میں چوری ہونے والی بکریاں برآمد،چور گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق سٹی ہٹیاں سے ملحقہ دیہات نیناں نین سکھ اور دیگر علاقوں سے عوام کی طرف سے بکری چوری ہونے کی شکایات موصول ہونے پر ایس پی مرزا زاہدحسین کی ہدایت پر نوید الحسن ایس ایچ او سٹی ہٹیاں بالا نے معہ نفری نامعلوم چور جو مسمی اورنگزیب ولد ارشاد سکنہ سلمیہ چکار کے نام سے ٹریس ہوا کو گرفتار کرتے ہوئے مذکور کی نشاندھی پر لوگوں کی چوری کی ہوئی لاکھوں روپے مالیت کی بکریاں لیپا کی دور دراز بہک سے برآمد کر لی۔ عوامی حلقوں کا پولیس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار۔