عوام کی ترقی کے لیے حکومت کو اپنے مالی وسائل کو بڑھانے پر توجہ کی ضرورت ہے‘جاوید راٹھور

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر میں ریاست کے عوام کی ترقی کے لیے حکومت کو اپنے مالی وسائل کو بڑھانے پر توجہ کی ضرورت ہے۔حکومت اور عوام کشکول توڑ کر ریاست میں بجلی پیدا کر کے،سیاحت اور زراعت کو ترقی دے کر بے پناہ آمدن میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔حق کے اصول کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جو تحریک شروع کی اس پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔سیاحت کو فروغ دے کر قدرتی وسائل جن میں پانی سب سے بڑی نعمت ہے سے بجلی پیدا کر کے آزاد کشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارسابق پریس سیکرٹری ہمراہ سابق وزیراعظم،چیئرمین کشمیر یکجہتی کونسل جاوید احمد راٹھور نے شفیق احمد بٹ کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق جہاں ریاست میں اخراجات کم کرنا چاہتے ہیں کابینہ سمیت مل کر آزاد ریاست کی ترقی کے لیے خطے میں موجود وسائل کے استعمال کے لیے جامع پالیسی مرتب کریں۔پاکستان کی حکومت کی طرف دیکھنے کے بجائے ریاستی وسائل کو استعمال کر کے کشمیر کو سوئزر لینڈ بنایا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں آباد کشمیر ی یہاں انوسمنٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن ہماری حکومتوں نے سرمایہ کاروں کے لیے شروع سے ہی کوئی پالیسی ترتیب نہیں دی۔کشمیر کے لوگ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے وسائل کا پورا حق دیا جائے۔حکومت اور منتخب نمائندگان اپنی پارٹیوں کی جی حضوری کے بجائے اپنا حق مانگیں۔آزاد کشمیر کے وزیر اعظم وسائل کو آگے بڑھانے کی جامع پالیسی ترتیب دیں۔سیاست خدمت کا نام ہے نہ کہ برداری،علاقہ اور پارٹی ازم کرنے کا نام ہے۔دنیا میں اہلیت کی بنیاد پر نمائندے منتخب کیے جاتے ہیں،عوام میں شعور بیدار کیا جائے کہ حکومت پاکستان پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنے وسائل کا دانش مندانہ استعمال کر کے ریاست کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی حثیت عوام سے ہے۔عوام ترقی یافتہ اور باشعور ہو گی تو دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں ان کا شمار ہو گا۔حکومت پاکستان سے ہم لڑائی نہیں لڑنا چاہتے بلکہ اپنے حق کے لیے حکومت آزاد کشمیر کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

Comments (0)
Add Comment