مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ اسد حبیب اعوان نے کہا ہے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر نے اپنی جان نثار کرکے بہادری کی تاریخ میں ایک روشن باب رقم کیا انکا لہو وطن عزیز کی سلامتی کی طاقت بن گیا شہداء وطن ہاک سر زمین کی ان بان شان ہیں میجر طفیل محمد کے 66 ویں یوم شہادت پر انکی عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اسد حبیب اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک افواج نے ہمیشہ وطن کیلئے جرات ہمت دلیری کے کارہائے نمایاں سر انجام دیے پاک افواج کے وطن پر قربان ہونے والے آفیسرز جوان ہماری تاریخ کے درخشاں ستارے ہیں جو ہماری نسلوں کیلئے عزت و فخر کا مقام رکھتے ہیں پاک افواج اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے ساری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے