یواے ای (بیورورپوٹ) چنار سپر لیگ سیزن فور فروری میں شروع ہو رہا ہے جس میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں چنار سپر لیگ سیزن 4 لیڈنگ سپورٹس کے زیر اہتمام شارجہ اور عجمان میں کھیلا جائے گا ڈائکٹر لیڈنگ سپورٹس راجہ اسد خالد نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ماضی کی طر ح اس بار بھی انشااللہ چنار سپر لیگ سیزن فور فروری میں شروع ہورہا ہے جس میں ماضی کی طرح اس بھی بھی کرکٹ ٹیموں نے بڑے پیمانے پر شرکت کے لیے رابطے شروع کیے ہیں ہمارا مقصد یواے ای میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیر ی کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کرنا ہے
انھوں نے کہا کہ اس طرح کی ایونٹ سے کمیونٹی کے درمیان تعلقات میں استوار پیدا ہوتا ہے ایک دوسرے رابطے بڑھتے ہیں میں امید کرتا ہوں کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اس سپر لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ایک دوست اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کرئے گا انھوں نے کہاکہ فرد واحد کچھ نہیں ہو تا یہ کام ایک ٹیم ورک کے ساتھ اپنے پایا تکمیل تک پہنچاتے ہیں انھوں نے کہاکہ انشااللہ چنار سپر لیگ سیزن فو ر جو ہم نے فروری میں شروع کرنے کا علان کیا ہے اس پر اس وقت تک ہوم ورک مکمل ہوگیا ہے امید کرتا ہوں کہ پہلے سے بہت بہتر نتالج ہو گے چنار سپر لیگ میں سمجھتا ہوں اس دیار غیر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کیمونٹی ک درمیان ایک رابطے کا پل ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحت مند دماغ کے لیے ایک صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے اگر آدمی کی صحت اچھی نہیں ہوگی تو انسانی جسم بیماریوں کا گھر ہوتا ہے اس لیے ہر انسان کو اپنی جسمانی اور دماغی صحت برقرار رکھنے کے لیے کوئی نہ کوئی کھیل ضروری کھیلنا چاہیے، زندگی کی جدوجہد میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کی صحت اچھی ہوتی ہے کوئی بھی کھیل ہو ہمیں ڈسپلین میں رہنا سکھاتا ہے کھیلا کی کچھ اصول اور قواعد ہوتے ہیں جن قوموں کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں