لندن (نمائندہ خصوصی)ادارہ آفتاب ریسرچ اینڈ پبلیکیشن کے زیر اہتمام ممتاز آذادی پسند اور دھرتی جموں کشمیر کے عظیم مزاحمت سردار آفتاب ایڈووکیٹ مرحوم کے حالات ذندگی اور جدوجہد پر مختلف لوگوں کے کالم اور خیالات پر مشتمل کتاب دھرتی کا عظیم مزاحمت کار جس کو ممتاز غزنی نے ترتیب دیا کی تقریب رونمائی آج برطانیہ کے شہر میں منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور سماجی اور سردار آفتاب ایڈووکیٹ کے ساتھیوں نے ان کی ذندگی اور جدوجہد کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس تقریب میں کشمیری تارکین وطن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اجلاس سے کتاب کرتے ہوے مقررین نے یہ عہد کیا کہ وہ آفتاب خان کے مشن کا جاری رکھیں گے اور جموں و کشمیر کی مکمل آزادی اور خوشحالی تک سفر جاری و ثاری رہے گا۔ پروگرام میں مقررین کی ایک بڑی تعداد نے کتاب کیا ان میں شوکت مقبول بٹ، محمود کشمیری۔ امجد یوسف، نسیم اقبال ایڈوکیٹ، ایس ایم ابراہیم ایڈوکیٹ، صابر گل،تحسین گیلانی،یوسف چوہدری،امجد نواز، خواجہ کبیر احمد، حسن محمود، عرفان یعقوب، جمیل اشرف، رضوان صدیق، الطاف عباسی، نعیم خان، ایاز خان، شبیر ایڈوکیٹ، پرویز اختر، لیاقت لون، آفتاب خان، پاکستانی بائیں بازوں کے ممتاز دانشور عباس بیگ ایڈوکیٹ، واجد ایوب،اسد خان،فاروق نذیر، آصف مسعود، خواجہ حسن محمود، عظمت اے خان،یاسر نوید اور افتیاز خان نے ترانا پیش کیا۔ تمام آزادی پسند جماعتوں کے زونل صدور بھی پروگرام میں شریک تھے جبکہ لبریشن فرنٹ(ص) کے زونل صدر سردار مہتاب ایڈوکیٹ اور نیشنل عوامی پارٹی کے زونل صدر امجد اشرف خرابی صحت کے باعث پروگرام میں شرکت نہیں کر سکے۔پروگرام میں اخریز خان نے کشمیری ترانہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض توصیف نیاز نے ادا کیے۔